40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ثقافت وسیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) پرہلاد سنگھ پٹیل نے لیہہ میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے میٹنگ کا اہتمام کیا

Urdu News

نئی دہلی، لیہہ ٹور کے دوسرے دن ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ڈی سی دفتر میں ڈی سی لیہہ اور سیاحت کے شعبے کے نمائندگان سمیت مقامی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے مقامی انتظامیہ اور مرکزی حکومت کے مابین لداخ خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بہتر تال میل پر تبادلۂ خیالات کئے۔

وزیر موصوف نے شام کے وقت لداخ فیسٹول 2019 کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے لداخ کے عوام کو حال ہی میں اس خطے کے ذریعہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا درجہ حاصل کرنے کے لئے مبارکباد پیش کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ گزشتہ روز سے لداخ کے مختلف افسران اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کررہے ہیں، جس کا مقصد اس خطے کی ترقی ہے۔ انہوں نے ان ملاقاتوں کے بامعنی نتائج کے سلسلے میں مقامی افراد کو یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یہ نتائج ان کے توقعات سے بڑھ کر ہوں گی۔ جناب پٹیل نے فیسٹول کی اختتامی تقریب کے دوران مختلف النوع فنکاروں کے ذریعہ پیش کئے گئے پروگرام کی بھی ستائش کی۔

pic 2.PNG

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیات کونسل کے چیئرمین جناب گیال پی وانگیال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے عوام وزیر موصوف کے دورۂ لیہہ سے از حد خوش اور جوش وجذبے سے معمور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان میٹنگوں کے بہتر نتائج سامنے آنے کے منتظر ہیں۔

pic 3.PNG

آج کا دن جناب پٹیل کے سہ روزہ لیہہ دورے کا دوسرا دن تھا، جس کا مقصد لداخ میں سیاحت کے شعبے کے لئے نئے امکانات کی تلاش ہے۔ وزیر موصوف سیاحت کی وزارت کے سینئر افسران کے ایک وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ یہ وفد مقامی انتظامیہ اور سیاحت کے شعبوں کے دیگر شراکت داروں سے اس غرض سے ملاقات کررہا ہے کہ لداخ خطے میں سیاحت کے شعبے میں ترقی کے لئے منصوبے وضع  کئے جاسکیں اور متعلقہ موضوعات پر تبادلہ خیال کئے جاسکیں۔

اپنے لداخ دورے کے تیسرے دن ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل لیہہ لداخ میں موبائل سائنس نمائش کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ اسی دن ملک کے مختلف حصوں میں متعدد بسیں بھی روانہ ہوں گی، جن پر متعلقہ  موضوع کے ایگزبٹ لگے ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More