24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مجموعی کووڈ معاملات کے 22 فیصد معاملاتی پوزیٹیو ہیں

Urdu News

نئی دہلی:  مرکز کی حکمت عملی اور معیاری ٹیسٹ، شناخت، اور علاج کی رسائی کے نتیجے میں ہندوستان ریکوری کے محاذ پر مسلسل بیش رفت حاصل کررہا ہے جب کہ شرح اموات میں کمی ہورہی ہے۔گزشتہ پانچ مہینوں میں کووڈ۔19 کے ایک تہائی سے زیادہ معاملات میں ریکوری ہوگئی  ہے اور اب ایک چوتھائی سے بھی کم ایکٹیو  ہیں۔

Description: Description: Image

 زیادہ سے زیادہ مریضوں کی ریکوری اور گھر میں آئسیو لیشن سے ( کم اور اوسط درجہ کے متاثرہ معاملات) اور   اسپتالوں ( شدید اور نازک صورتحال  کے معاملات ) سےڈسچارج ہونے کے ساتھ ہی ہندوستان کی کووڈ۔19 سے ریکوری ہونے والوں کی تعداد  تقریباً 26 لاکھ ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران60177 متاثرین ریکور ہوئے ہیں۔ ان قومی اعداد وشمار سے ساتھ ہی کووڈ۔19 کے مریضوں کے دوران ریکوری کی شرح 76.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ریکور ہونے والے معاملات کی تعداد ایکٹیو معاملات کے مقابلے میں تقریباً 3.5 گنا زیادہ ہے جو کہ مجموعی معاملات کا 21.90 فیصد ہوتا ہے۔ بڑے پیمانے پر بیماری سے ریکور  ہونے والی تعداد سے ریکوری اور ایکٹیو معاملات کے درمیان بڑھتا ہوا فرق نمایاں ہے۔18 لاکھ کے اعداد  پار کرنے کے بعد یہ فرق اب آج کے دن 18 لاکھ 41 ہزار 925 ہوگیا ہے۔

مرکزی سرکار نے وسیع پیمانے پر ابھرتے ہوئے عالمی تناظر میں بھارت میں کووڈ انتظامیہ سے مقابلے کے لئے ایک معیاری اور جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔نگرانی اور رابطے کو تیز کرنے کے لئے گھر گھر کئے جانے والا جائزے کو مستحکم کیا گیا اس کے باعث پازیٹیو معاملات   کو یقینی بنانے کے لئے ٹیسٹنگ کے معاملات میں اضافہ ہوا۔ اس کے باعث مصدقہ پازیٹیو معاملات کو فوری طور پر الگ تھلگ کرنے کو یقینی بنا یا جاسکا۔ جن میں  ہلکے اور  اوسط درجے کے متاثرین مریض کو نگرانی والے دیکھ بھال کے مرکز اور سنگین علامات ظاہر کرنے والے مریضوں کو اسپتال میں داخل کرنے کو یقینی بنایا جاسکا۔

مرکز نے سہ رخی کووڈ کے لئے مخصوص سہولیات کے تحت اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرتے ہوئے ملک گیر رد عمل اور انتظامیہ کی قیادت کی ہے۔ کووڈ کے لئے مخصوص ان سہولیات میں مندرجہ ذیل شامل ہے۔ کووڈ کے لئے مخصوص  اسپتال(  ڈی سی ایچ ایس) جن میں آئی سی یو اے  بیڈ، وینٹی لیٹر وغیرہ بھی ہے جو کہ شدید قسم کے مریضوں کی دیکھ بھال کے انتظام کے لئے ہے;

آکسیجن بیڈ اور ضرورت پڑنے  پر ڈاکٹر کو بلانے کی سہولت کے ساتھ کووڈ ۔صحت کے مخصوص مراکز ،ڈی سی ایچ سی ایس;  اور آئیسیو لیشن بیڈ کے ساتھ کووڈ دیکھ بھال کے مراکز( سی سی سی ایس) آج کی تاریخ میں ملک بھر میں1723 ڈی سی ایچ، 3883 ڈی سی ایچ سی اور 11689 سی سی سی ہے جس میں مجموعی طور پر1589105 آئیسیو لیشن بیڈ،217128 آکسیجن سپورٹ والے بستر اور 57380 آئی سی یو بیڈ شامل ہیں۔ پازیٹیو معاملات کے موثر علاج کے شرح اموات میں نمایاں کمی واقع ہورہی ہے جو آج کم ہو کر 1.82 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

کووڈ۔19 سے متعلق تکنیکی معاملات رہنما خطوط اور صلاح کے لئے تمام تصدیق شدہ اورتازہ ترین معلومات کے لئے برائے مہربانی باقاعدگی سے وزٹ کریں:: https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA.

کووڈ۔19 سے متعلق تکنیکی معلومات کوtechnicalquery.covid19@gov.in پر بھیجاجاسکتا ہے اور دیگر معلومات  کی جانکاری کے لئےncov2019@gov.in  اور   @CovidIndiaSeva  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کووڈ۔19 سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات حاصل کرنے کے لئے برائے مہربانی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر : +91-11-23978046 or 1075 (Toll-free). پر رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔کووڈ۔19 سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست اس پر دستیاب ہے: https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More