35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب دھرمیندر پردھان نے اہم سیاحتی شہروں کےلئے 100% صاف ایندھن اپنانے کی اپیل کی،انہوں نے سیاحت کے عالمی دن پر ایک میٹنگ سے خطاب کیا

Urdu News

پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیر جناب دھرمیندرپردھان نے آج سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر سیاحت کے وزیر مملکت (آزادنہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کے ساتھ  ’سیاحت اور دیہی ترقی‘ کے موضوع پر ایک ورچوئل میٹنگ سے خطاب کیا۔

مرکزی وزیر جناب پردھان  نے وزارت سیاحت  کی نئی پہل ’دیکھو اپنا دیش‘ کےلئے وزارت کی ستائش کی۔ اس پہل سے مقامی وراثت اور سیاحتی مقامات کو فروغ اور بڑھاوا ملتا ہے۔ انہوں نے بھارت کی خوشحال ثقافت ،تاریخ اور قدیم تعمیراتی عجائبات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اس سے سیاحت کی صنعت کی ترقی کےلئے کافی گنجائش ہے۔ دنیا کو ایک عالمی گاؤں بنانے میں انٹرنیٹ کے کردار کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے جناب پردھان  نے بھارت کو عالمی سیاحتی مرکز کے طورپر مضبوطی سے قائم کرنے کےلئے ٹیکنولوجی کا موثر استعمال کرنے کی اپیل کی۔

جناب پردھان نے کہا کہ سیاحت کی صنعت میں روزگار کے نئے مواقع کے پیدا کرنے اور دیہی علاقوں میں بھی نوجوانوں کو با اختیار بنانے  کی بے مثال صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے ہر ضلع میں لوگوں کو بتانے کےلئے تاریخی کہانیاں یا علاماتی کہانیاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 2022 میں آزادی کا 75واں سال منانے  جارہا ہے ،ایسے وقت میں ہمیں اپنے مجاہد آزادی کی بہادری سے وابستہ اور زیادہ سیاحتی مقامات کو تیار کرنے کےلئے کام کرنا چاہئے۔

مرکزی وزیر جناب پردھان نے سیاحتی مقامات کے ساتھ تسلسل کو برقرار رکھنے اور اہم سیاحتی شہروں میں 100% صاف ایندھن اپنانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہماری یادگاروں کی حفاظت کرنے اور سیاحوں کےلئے ایک صاف ستھرا ماحول یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More