33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب دھرمیندر پردھان نے اوڈیشہ کے انگل میں واقع جے ایس پی ایل میں 270 بستروں والے آکسیجن سے لیس کووڈ کیئر سنٹر کا افتتاح کیا

Urdu News

پٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج اوڈیشہ کے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر جناب نبا کشور داس اور جے ایس پی ایل کے چیئرمین جناب نوین جندل کی موجودگی میں انگل میں واقع جندل اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ (جے ایس پی ایل) پلانٹ میں کووڈ کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سمبل پور کے رکن پارلیمنٹ جناب نتیش گنگا دیب، چھیدی پاڑہ کے رکن اسمبلی جناب سوسانت کمار بہیرا سمیت ریاستی حکومت اور جے ایس پی ایل کے افسران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZK61.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00210QA.jpg

اس کووڈ کیئر سنٹر میں 270 آکسیجن بیڈ کی سہولت دستیاب ہے جن میں 10 نان انویسو وینٹی لیشن بیڈ اور پانچ وینٹی لیٹر والے آئی سی یو بیڈ شامل ہیں۔ کمپنی اگلے مہینے تک اس کووڈ کیئر سنٹر کی صلاحیت 400 بیڈ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ مقامی کمیونٹی کے رکن یہاں سے مفت کووڈ-19 کی جانچ، آئیسولیشن سنٹر، ایمبولنس سروس، مفت دواؤں کے ساتھ طبی خدمات، کھانا اور ساتھ ہی ساتھ صلاح و مشورہ کا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس سنٹر پر کووڈ کے لیے وقف ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ٹیم چوبیسوں گھنٹے خدمت کے لیے دستیاب رہے گی۔

اس کووڈ کیئر سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے جناب پردھان نے کووڈ-19 وبائی مرض سے لڑائی میں حکومت کے تعاون کے لیے جے ایس پی ایل کی تعریف کی۔ انہوں نے ملک بھر کے اسپتالوں میں زندگی بچانے والی سیال طبی آکسیجن کی سپلائی کرنے میں کمپنی کے رول کی بھی تعریف کی۔ جناب پردھان نے کہا کہ جے ایس پی ایل کا 2030 تک انگل میں 25 اے ٹی پی اے کا دنیا کا سب سے بڑا اسٹیل پلانٹ بنانے کا نظریہ مقامی نوجوانوں کے مستقل ذریعہ معاش کی آرزوؤں کو ضرور پورا کرے گا اور مقامی لوگوں کی زندگی کے معیار میں بہتری پیدا کرے گا۔ انگل کے لوگوں کے لیے جے ایس پی ایل کے ذریعے 270 بیڈ والے کووڈ کیئر سنٹر میں دی جا رہی سہولیات کی بھی انہوں نے تعریف کی۔

اوڈیشہ کے وزیر صحت اور خاندانی فلاح و بہبود جناب نبا کشور داس نے بھی عالمی وبائی مرض سے لڑنے میں مقامی کمیونٹی کے لیے زندگی بچانے والی آکسیجن، طبی سہولیات اور معاش میں تعاون فراہم کرنے کے لیے جے ایس پی ایل کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More