27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق مشاورتی کونسل کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق مشاورتی کونسل(پی ایم-ایس ٹی آئی اے سی)کے ممبروں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے بات چیت کی۔یہ کونسل سائنس ، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق تمام معاملوں پر مشورے دیتی ہے اور ان معاملات پر وزیر اعظم کے وژن کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے۔

کونسل کے ممبروں نے وزیر اعظم کو ان مختلف اقدامات کے بارے میں جانکاری دی، جو سائنس اور ٹیکنالوجی کے اہم شعبوں میں اختراع اور تحقیق کو اپنانے کے لئے کئے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سائنس ، ٹیکنالوجی اور اختراع کے فائدے عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں۔روزہ مرہ کے مسائل حل ہونے چاہئیں اور ہندوستانی عوام کے رہن سہن کے لئے آسانی ہونی چاہئے۔ اس تناظر میں انہوں نے کونسل کے ممبروں پر زور دیا کہ وہ تعلیمی اداروں ، تحقیق و ترقی کے لیبس ، صنعت اور مختلف سرکاری محکموں کے درمیان مضبوط رابطے قائم کرنے کی سمت کام کریں۔ انہوں نے تعلیمی اور تحقیقی اداروں میں رکاوٹ ختم کرنے کی ضرورت کو دوہرایا۔

وزیراعظم نے ایسے مناسب پلیٹ فارموں اور میکنزم کو فروغ دینے پر زور دیا جو اسکولی بچوں میں سائنسی صلاحیت کی نشاندہی  کرنےکے علاوہ انہیں بچوں میں فروغ دے سکیں ،انہیں ضلع اور علاقائی سطح پر اٹل ٹنکرنگ لیب سے جوڑ سکیں۔اس سلسلے میں وزیراعظم نے تحقیق کے کچھ ترجیح علاقوں کا ذکر کیا ہے،جیسے زرعی آمدنی،دائمی اور جینیاتی بیماریوں جیسے بیمل سیل انیمیا، فضلہ کے انتظام اور سائبر سیکورٹی کے حل شامل ہیں۔

میٹنگ میں وزیر اعظم کے پرنسپل سائنٹفک مشیر پروفیسر کے وجے راگھون ، کونسل کے ممبروں کے علاوہ حکومت ہند کے سینیئر افسروں نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More