36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے مخصوص ساز و سامان پر جی ایس ٹی کی شرح کے بارے میں

Urdu News

نئی دہلی،   4  جولائی    2017،       جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے مخصوص آلات پر جی ایس ٹی کی مقررہ شرح کے بارے میں کچھ سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس معاملے کی درج ذیل میں وضاحت کی جارہی ہے۔

جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے معاون اور باز آباد کار مندرجہ ذیل  آلات کو 5 فیصد والی جی ایس ٹی کی رعایتی شرح کے ضمن میں رکھا گیا ہے۔

  • بریل رائٹرز اور بریل رائٹنگ انسٹرومنٹس (ساز و سامان) ۔
  • ہینڈ رائٹنگ اکوپمنٹ (ہاتھ سے لکھنے میں کام آنے والے ساز و سامان) جیسے بریل فریمز، سلیٹس، رائٹنگ گائڈس، اسکرپٹ رائٹنگ گائڈس،  اسٹائلی ، بریل ایریزرس۔
  • کینس (چھڑیاں)، سونک گائڈ جیسے الیکٹرانک معاون آلات ۔
  • آپٹیکل، انوائرنمنٹل سینسرز۔
  • ریاضی سے متعلق معاون آلات جیسے ٹیلر فریم (ارتھ میٹک اور الجبرا قسم کے) کیوبیرتھم، اسپیکنگ یا بریل کیلکولیٹر۔
  • جیومیٹری سے متعلق معاون آلات جیسے کمبائنڈ گراف اینڈ میتھے میٹیکل  ڈیمونسٹریشن  بورڈ، بریل پروٹریکٹرس، اسکیلز، کمپاس اور اسپاروہیلس۔
  • پیمائش میں کام آنے والے الیکٹرانک ساز و سامان جیسے کیلیپرز، مائیکرو میٹرس، کمپریٹرس، گیجز، گیج بلاک لیولس، رولز، رولرز اور یارڈ اسٹکس۔
  • ڈرافٹنگ، ڈرائنگ معاون آلات، ٹیکٹائل ڈسپلیز۔
  • خصوصی طور پر تیار کی گئیں دیوار اور کلائی گھڑیاں۔
  • پہلے شیڈول کی ہیڈنگ نمبر 90.21 کے تحت آنے والے آرتھوپیڈک آلات۔
  • پہلے شیڈول کی ہیڈنگ نمبر 87.13 کے تحت آنے والی وہیل چیئرس۔
  • مصنوعی الیکٹرانک لیرنکس اور کل پرزے۔
  • مصنوعی الیکٹرانک کان (کوچلیئر امپلانٹ)
  • ٹاکنگ بُکس یعنی بولتی کتابیں (کیسٹوں، ڈسکس اور دیگر    آواز دہرانے والے آلات کی شکل میں)   اور بڑے حروف والی کتابیں، بریل امبروزرز، ٹاکنگ کیلکولیٹرز، ٹاکنگ تھرما میٹرس۔
  • بریل اور ریکارڈڈ میٹیریل کی میکینکل یا کمپیوٹرائزڈ پروڈکشن سے متعلق آالات جیسے بریل کمپیوٹر ٹرمنلز اور ڈسپلیز، الیکٹرانک بریل ، ٹرانسفر اور پریسنگ میشن اور اسٹیریو ٹائپنگ مشینیں۔
  • بریل پیپر
  • ساز و سامان، آالات  سمیت سبھی طرح کے  ٹھوس ساز و سامان، جو خاص طور پر نابینا افراد کے استعمال کے لئے تیار کئے جاتے ہیں۔
  • نابینا افراد کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے والے معاون آلات جیسے الیکٹرانک اورینٹیشن  اور آبسٹیکل ڈیٹیکٹنگ  یعنی سمت  کی طرف رہنمائی کرنے والے اور راستے کی رکاوٹوں کا پتہ لگانے والے ساز و سامان اور سفید چھڑیاں۔
  • تعلیم، بازآبادکاری اور نابینا افراد کی پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے لئے تکنیکی معاون آلات جیسے بریل ٹائپرائٹرز، بریل گھڑیاں، پڑھانے اور سکھانے والے آلات، گیمز اور دیگر ساز و سامان اور پیشہ ورانہ معاون آلات جو  خاص طور پر نابینا افراد کے استعمال کے لئے تیار کئے  جاتے ہیں۔
  • معاون سمعی آلات، آڈیو میٹرس۔
  • خارجی کیتھیٹرس خاص طور پر  بیڈسور یعنی بستر پر ہمیشہ پڑےرہنے کے سبب ہوجانے والے زخموں کی روک تھان کے لئے تیار کئے گئے جیلی کُشن، اسٹیئرلفٹ، پیشاب جمع کرنے والی تھیلیاں۔
  • جسمانی طور پر انتہائی معذور مریضوں کے لئے ساز و سامان اور پیوند کاری، جوائنٹ رپلیس مینٹ (جوڑوں کی تبدیلی) اور اسپائنل (ریڑھ) انسٹرومینٹ  اور پیوند کاری، جس میں بون سیمنٹ بھی شامل ہے۔

ان معان آلات/ ساز و سامان کی مینوفیکچرنگ میں کام آنے والے زیادہ تر خام مال پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگتا ہے۔ ان آلات/ ساز و سامان پر رعایتی 5 فیصد جی ایس ٹی لگائے جانے کے سبب ان آلات / ساز و سامان کو تیار کرنے والے گھریلو مینوفیکچرر  ان پُٹ ٹیکس کریڈٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جو کہ ان کے ذریعہ حاصل کئے گئے خام مال کی خرید کے وقت ادا کئے گئے ہوں۔ مزید برآں جی ایس ٹی قانون میں یہ التزام کیا گیا ہے کہ مینوفیکچرر کے ذریعہ تیار کئے گئے سامان کی سپلائی پر جی ایس ٹی کی شرح متعلقہ سامان کی تیاری میں استعمال کئے گئے خام مال پر لگنے والے جی ایس ٹی کی شرح سے کم ہے تو ایسی صورت میں وہ ان پُٹ ٹیکس کریڈٹ کے حقدار ہوں گے۔ اس طرح سے  اس طرح کے آلات اور ساز و سامان پر جو 5 فیصد جی ایس ٹی لگایا گیا ہے، وہ گھریلو مینوفیکچررز  کو اس بات کا اہل بنائے گا کہ وہ کسی بھی طرح ان پُٹ  ٹیکس کریڈٹ کے ریفنڈ  کا دعوی کرسکیں۔  اس صورت میں ان آلات/ ساز و سامان پر   5 فیصد رعایتی جی ایس ٹی کی شرح کا نتیجہ اندرون ملک تیار کئے گئے ایسے ساز و سان کی قیمت میں جی ایس ٹی کے نفاذ سے پہلے کے دور کے مقابلے میں کمی  کی شکل میں برآمد ہوگا۔

اس کے برعکس اگر ان آلات / ساز و سامان کو جی ایس ٹی سے چھوٹ دے دی جائے تو ان آلات/ ساز و سامان کی برآمدات پر صفر فیصد ٹیکس لگے گا جبکہ ملک میں ہی تیار کئے گئے ایسے آلات/ ساز و سامان ان پُٹ ٹیکسز کا بوجھ برداشت کرتے رہیں گے، جس کی وجہ سے ان سامانوں کی قیمت بڑھ جائے گی۔ جس کا گھریلو مینوفیکچرنگ کو تحفظ دینے کے عمل پر منفی اثر پڑے گا۔

واقعہ یہ ہے کہ ایسے آلات / ساز و سامان پر  فیصد رعایتی جی ایس ٹی کا نفاذ ایسے آلات کا استعمال کرنے والوں یعنی معذور افراد اور ان سامانوں کی مینوفیکچرنگ کرنے والی گھریلو کمپنیوں، دونوں کے لئے ہر صورت میں فائدے مند ہوگا۔ اسی وجہ سے کونسل نے ایسے سامانوں پر  فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی لگایا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More