29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ماحولیات کے وزیر وَن مہوتسو منانے کے لئے شجرکاری مہم کی سربراہی کریں گے

Urdu News

نئی دلّی ،  ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن 5 جولائی کو شروع ہونے والے وَن مہوتسو  کے موقع پر پودا لگاکر ایک ماہ طویل مہم کی سربراہ کریں گے ۔ شجر کاری مہم  کا اہتمام کل ماڈل ٹاؤن کے رام لیلا پارک  سی سی کالونی میں کیا جائے گا اور 06 جولائی کو پچھم وِہار کے ڈسٹرکٹ پارک میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیا جائے گا ۔ وزیر موصوف  پودا لگائیں گے اور مقامی لوگوں کو  شجر کاری کے لئے پودے  بھی تقسیم  کریں گے ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ   دیسی پیڑ  لگائیں  کیونکہ وہ مقامی آب و ہوا میں آسانی کے ساتھ ہم آہنگ ہو جاتے ہیں اور ماحولیاتی نظام میں مربوط ہو جاتے ہیں ۔ یہ پیڑ مقامی پرندوں ، کیڑے مکوڑوں اور جانوروں کے لئے بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔

          ملک کی جنگلات پر مبنی معیشت کو بڑھانے کے لئے وَن دھن پر وزیر اعظم نریندر مودی کے  زور دیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے ماحولیات کے وزیر نے تمام ریاستوں اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مانسون سیزن کے دوران شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے 2030 ء تک اضافی جنگل اور پیڑ  لگاکر ڈھائی سے تین بلین ٹن  سی او ٹُو  کے اضافی کاربن سِنک تیار کرنے کے لئے ہندوستان کے انٹینڈڈ نیشنلی ڈٹرمائنڈ کنٹری بیوشن ( آئی این ڈی سی ) کا بھی ذکر کیا ۔  یہ اسکیم وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں یو این ایف سی سی سی کو بھی پیش کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے مقاصد  بڑے پیمانے پر عوام کی سرگرم شرکت کے ساتھ ہی حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

وَن مہوتسو 1950 میں شجر کاری مہم کے ساتھ شروع ہوا تھا ، جس میں قومی لیڈروں نے شرکت کی تھی ۔ شجر کاری کا فیسٹیول ڈاکٹر کے ایم منشی نے شروع کیا تھا  ، جو خوراک اور زراعت کے سابق مرکزی وزیر تھے ۔  اس فیسٹیول کا مقصد جنگل کے تحفظ اور پیڑ لگانے کے لئے عوام میں جوش پیدا کرنا تھا ۔ یہ فیسٹیول ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں ایک ساتھ منایا گیا تھا ۔ عام طور پر وَن مہوتسو عام طور پر  ہر سال جولائی کے پہلے ہفتے میں منایا جاتا ہے اور یہ ہندوستان  کے مختلف حصوں میں مختلف دنوں میں منایا جاتا ہے ۔ وَن مہوتسو منانے کے پیچھے مقصد یہ ہے کہ مقامی لوگوں کو شجر کاری مہم میں شامل کیا جائے  اور ماحولیات کے بارے میں عوام میں بیداری  پیدا کی جائے ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ  سبز سفیر بنیں اور وَن مہوتسو کے جذبے کو برقرار رکھنے میں مانسون کی مدت کے دوران شجر کاری مہم میں سرگرمی سے حصہ لیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More