26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں بم دھماکہ

Bomb Explosion at Jabalpur Ordnance Factory
Urdu News

نئی دہلی، ؍جولائی ؍ جبل پور کی آرڈیننس فیکٹر کھماریہ(او ایف کے)کےسیکشن ایف -3 کی ایک عمارت میں 25 مارچ2017 کو ایک بم دھماکے کا واقعہ ہواتھا۔ یہ دھماکہ پرانے گولہ بارود میں ہواتھا، جسے ضائع کیاجانا تھا۔ اس حادثے کی تحقیقات کیلئے اور یہ پتہ لگانے کیلئے کہ کتنا نقصان ہوا ہے ، ایک بور ڈ آف انکوائیری(بی او ای) قائم کر دی گئی ہے۔ اس حادثے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اسلحہ فیکٹریوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ حفاظتی نظام اورحفاظتی طریقوں کا باقاعدہ جائزہ لیں اور مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔

  • ناقابل استعمال دھماکہ خیز مادوں اور گولہ بارود وغیرہ کو اسٹورکرتےوقت ان مادوں کی صلاحیت کا حساب کتاب رکھاجائے۔
  • گولہ بارود کو مناسب انداز سے لکڑیوں کےریکوں میں رکھاجائے۔
  • اسلحہ خانوں کو وقفے وقفےسےکھولاجائے تاکہ مناسب مقدارمیں ہوا کا گزرہوسکےاوراس کا ریکارڈرکھاجائے۔
  • ہوا کے گزرکیلئےکھڑکیاں تار ملےہوئےشیشے سے بنائی جائیں۔
  • اسلحہ خانوں میں غیر مجاز ، مسترد شدہ، ناقابل استعمال گولہ بارود اور دھماکہ خیز مادےاسٹورنہ کئےجائیں۔
  • مسترد شدہ اور فرسودہ گولہ بارود کووقفے وقفےسےضائع کیاجائےاور اس کا ریکارڈ رکھاجائے۔
  • عمارت کےچاروں طرف سوکھےپتے، گری ہوئی شاخیں اور گھاس وغیرہ اگنے نہ دی جائے۔

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں دفاع کےوزیرمملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے  نے جناب موتی لال ووہرا کے  ایک سوال  کےتحریری جواب میں دی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More