35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے میانما کے صدر اوراسٹیٹ کونسلر سے ،نے پائی تا میں ملاقات وگفتگو کی

Urdu News

نئیدہلی صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے کو اپنے تین روزہ میانماسرکاری دورے کا آغاز نے پائی تا میں واقع  قصر صدارت  سے کیا۔انہیں  میانما کے صدر جناب یو  ون مائنٹ  نے جناب رام ناتھ کووند کا شاندار استقبال کیا ۔

           بعد ازاں جناب رام ناتھ کووند نے ہندوستان اور میانما کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات میں ہندوستان کی قیادت کی ۔  اس موقع پر  صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند موصوف نے کہا کہ ہندوستان میانما کے ساتھ اپنے مراسم کو خصوصی ترجیح دیتا ہے ۔ میانما ہندوستان کی’’ مشرق  رخ‘‘ پالیسی اور ’’پڑوسی پہلے ‘‘  کی پالیسیوں   کا کلیدی شراکتدار ہے ۔ انہوں نے میانما کو ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیا اور آسیان کے درمیان  قدرتی پل قرار دیا ۔

          صدر جمہوریہ موصوف نے مزید کہا کہ ہندوستان میانما کے ساتھ اپنے ترقیاتی تعاون کی شراکتداری پر انتہائی فخروانبساط کا احساس کرتا ہے اور رابطہ کارو ں کے تمام منصوبوں کی تکمیل کے تئیں عہد بستہ ہے۔اس سلسلے میں  کلادن پروجیکٹ کے  بحری اور اندرون ملک آبی شاہراہوں     کے عناصر  کی ترتیب مکمل کی جاچکی ہے  اورہندوستان باقیماندہ منصوبوں کی تیزرفتار تکمیل کے لئے میانما کے تعاون کا خاستگار ہے ۔ہمارے لئے   میانما میں  اہلیت سازی کے فروغ میں  تعاون کرنا انتہائی  عزت وافتخار کی بات  ہے ۔

          اس موقع پر  جناب رام ناتھ کووند نے میانما کے قصر صدارت میں   اسٹیٹ کونسلر آف میانما   ڈا آنگ سان سو کی  سے  بھی ملاقات کی ۔  اس ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں نے  متعدد باہمی اور ہمہ جہت امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس گفتگو کے دوران صدرجمہوریہ  موصوف نے کہا کہ ہندوستان  میانما میں جاری اصلاحات کے عمل کی زبردست ستائش کرتا ہے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ میانما کے لئے ایسا دشوار گزار وقت ہے جب اسے انتہائی سنگین چیلنج درپیش  ہیں ۔ ہندوستان میانما کے نیشنل پیس  پراسس کے مقاصد  کی پوری طرح حمایت کرتا ہے ۔

          جناب رام ناتھ کووند نے مزید کہا کہ ہندوستان کے شمال مشرقی خطوں کے شہریوں  نے خاص طور سے حال میں  طے  پانے والے  لینڈ بارڈر  کراسنگ ایگریمنٹ   کا خصوصیت  سے خیر مقدم کیا ہے اور اس کے فوائد حاصل کرنے شروع کردئے ہیں۔وہ  موٹر وھیکل ایگریمنٹ کنکٹوٹی اقدامات کی  جلد تکمیل کے منتظر ہیں  اور دونوں ملکوں کی سرحدوں کے دونوں طرف آباد لوگوں کی ترقی اورخوشحالی کے لئے کام کررہے ہیں۔

          صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کے حالیہ دورے میانما کے دورے کے موقع پر ہندوستان اور میانما نے  درج ذیل دو معاہدوں پر دستخط کئے ۔

  • میانما میں  ججوں اورعدلیہ کے افسران کی تربیت اور اہلیت  سازی کے لئے  نیشنل جیوڈیشیل  اکیڈمی آف انڈیا اور یونین چیف جسٹس آف میانما  کے درمیان معاہدہ  ۔
  • ہندوستان کی وزارت سائنس وٹکنالوجی  کے محکمہ سائنس وٹکنالوجی اور  میانما کی وزارت تعلیم  محکمہ تحقیق وجدت طرازی کے درمیان    سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں باہمی تعاون کا معاہدہ     ۔

واضح ہوکہ ہندوستان میانما کے صوبہ رخائن میں    ایک ترقیاتی  پروجیکٹ  کے  تحت  250   مکانات تعمیر کررہا ہے ۔  50  مکانات کا  پہلا مجموعہ آج میانما کے حکام کے  حوالے کیا گیا ۔

     جناب رام ناتھ کووند کے دورہ  میانما کے اختتام پر عوام سے عوام کی رابطہ کاری  کی خاطر  میانما نے بھی  ہندوستان سے آنے والے سیاحوں کے لئے  آمد پر ویزا کی سہولت  کا اعلان کیا ہے ۔ یہ سہولیات میانما کے نے پائی تا  ، یانگون اور منڈالے  کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے والے سیاحوں کو ہی فراہم کرائی جائیں گی۔

     شام کو صدر میانما محترم یوون مائنٹ   کی جانب سے اپنے اعزاز میں  اہتمام کئے جانے والی اعزازی ضیافت میں شرکت کریں گے ۔ا ن کا سرکاری دورہ میانما کل یعنی 12 دسمبر 2018  کو بھی جاری رہے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More