33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی اے حکومت کے تین سال پورا ہونے پر مختلف پروگراموں میں جناب مختار عباس نقوی کی شرکت

Urdu News

نئی دہلی:جون،اقلیتی امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ مودی حکومت کے تین سال ’’ترقی ، شفافیت اور اہلیت‘‘ کے سال رہے ہیں۔جناب مختار عباس نقوی نے مختلف پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئےمرکز میں بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کے مکمل ہونے کے موقع پر جھارکھنڈ کے پاکور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔جناب مختار عباس نقوی نے اس موقع پر لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں این ڈی اے حکومت کی متعدد فلاحی اسکیموں کے بارے مطلع کیا۔

جناب نقوی نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران ہندوستان کی اقتصادی شرح ترقی 7 فیصد رہی ہے۔ہندوستان دنیا بھر میں سرمایہ کاری کے لیے سب سے زیادہ پُرکشش منزلوں میں سے ایک بن چکا ہے۔ ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی کامیاب کہانی کو دنیا بھر نے تسلیم کیا ہے۔

این ڈی اے کی حکومت ملک کے نوجوانوں کی ترقی کےتئیں پوری طرح عہد بند ہے۔’’مدرا یوجنا‘‘، ’’اسٹینڈ اپ انڈیا‘‘اور ’’میک ان انڈیا‘‘، جیسی اسکیموں نے روزگار کے متلاشیوں کو روزگار پیدا کرنے والوں میں تبدیل کردیا ہے۔یہ اسکیمیں نوجوانوں اور خواتین کو با اختیار بنانے کی گارنٹی ہے۔

جناب نقوی نے مزید کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران این ڈی اے حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہر ایک فلاحی اسکیم کا فائدہ براہ راست ضرورت مند افراد تک پہنچے۔ فوائد کی براہ راست منتقلی (ڈی بی ٹی) اسکیم سے پچاس ہزار کروڑ روپے سے زائد کی بچت ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران غریب کنبوں کو دو کروڑ سے زائد مفت گھریلو ایل پی جی کنیکشن دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح ایک کروڑ سے زائد افراد نے اپنی سبسڈی چھوڑ دی ہے۔ جناب نقوی نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران 26 کروڑ لوگوں کا ’’جن دھن ‘‘اکاؤنٹ کھولا گیا ہے۔ 13 کروڑ سے زائد غریب لوگوں کو سماجی تحفظ کی متعدد اسکیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ 2016-17 کے دوران دو کروڑ سے زائد بیت الخلا تعمیر کی گئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More