24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے دودھ کی پیداوار میں بھارت کو ایک عالمی لیڈر بنانے کی سمت میں کسانوں کی کوششوں کی ستائش کی

Urdu News

نئی دہلی: جون۔زراعت اور کسانوں کے فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے  نئی دہلی کے پوسا میں  دودھ کے عالمی  دن کی تقریب  میں کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ہمارا ملک دودھ کی پیداوار میں دنیا کی قیادت کررہا ہے اور یہ سب ہمارے کسانوں کی کڑی محنت کی وجہ سے ہوا ہے۔ 14-2010 کے مقابلے میں ملک میں دودھ کی پیداوار میں 18-2014 کی مدت میں 23.69 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ 18-2014 کی مدت میں دودھ کی پیداوار میں سالانہ اضافہ 6.3 فیصد ہے اور 14-2010 میں دودھ کی پیداوار میں سالانہ اضافہ 4 فیصد تھا۔

زراعت کے مرکزی وزیر نے کہا کہ 2022 میں آزادی کی 75ویں سالگرہ تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے سے متعلق عزت مآب وزیراعظم کی عہدبستگی  کو ملحوظ خاطر رکھتے  ہوئے محکمہ  متعدد سرکاری اسکیموں کا نفاذ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے لئے سب سے بڑا چیلنج پیداواریت ہے اور اس سمت میں کوششیں کی جارہی ہیں کہ پیداواریت کو بڑھا کر دودھ کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More