25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے تحت تحقیقی شعبے آر ڈی ایس او میں

Urdu News

نئی دہلی، ۔نظام اوراس پر عمل آوری کو ڈجیٹل اور شفاف بنانے کے سرکار کے فلسفے کے مطابق ہندوستانی ریلوے کے ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن (آرڈی ایس او ) نے نئے آن لائن وینڈر رجسٹریشن سسٹم کا آغاز کیا ہے ۔ریلوے کی وزارت کے تحت کام کرنے والے اس ادارے کا دفتر لکھنؤ میں واقع ہے ۔ ریلوے میں یہ نظام ریلوے اور کوئلے کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعہ آر ڈی ایس او کی کارکردگی کا جائزہ لئے جانے کے دوران اپنایا گیا تھا ۔

اس نئے نظام سے سابقہ نظام کے مقابلے اندراج کے نظام میں زبردست تبدیلیاں اور بہتری پیدا ہوئی ہے۔ معلومات تک عوام الناس کی رسائی مدت مقررہ کے اندر تیز رفتار عمل آوری ،ضابطوں کی سہل کاری ، پورے سال جاری رکھی جانے والی خدمات ، آر ڈی ایس او کی ویب سائٹ پر متعلقہ معلومات کی دستیابی ، ہر سطح پر مسلسل نگرانی ،وقت کی بچت ،آن لائن اعدادوشمار کی بروقت تازہ کاری اور صارف دوست اقدامات اس نئے نظام کے کلیدی عنصر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ آر ڈی ایس او نے اپنی 6ہزار سے زائد اشیأ کے لئے دلچسپی کے اظہار کی درخواستیں طلب کی ہیں ۔ اس کی وصولی کے لئے ریلوے کی کوئی مدت معینہ مقرر نہیں ہے ،جس کا مقصد یہ ہے کہ ریلوے کے لئے نئی مصنوعات اور نئی ٹکنالوجی تیار کرنے میں دلچسپی رکھنے والی صنعتیں اور افراد کی شرکت کو اس نظام میں شامل کرنا ہے اور اب وینڈرس سال کے 365 دنوںمیں سے کسی بھی روز کسی بھی آئٹم کے لئے اپنا اندراج کراسکتے ہیں ۔ اس عمل سے نئی چھوٹی تجارتوں کے لئے کاروبار کے زبردست مواقع فراہم ہوں گے ۔

آر ڈی ایس او کے تمام آئٹم آر ڈی ایس او کی ویب سائٹ پر تحریر ہیں ، جس میں وینڈر کے رجسٹریشن کا عمل ، مدت اور انفرادی آئٹم وغیرہ شامل ہیں۔آر ڈی ایس او کی کوشش ہوگی کہ رجسٹریشن کا یہ عمل جلد مکمل کیا جائے ،جس کے لئے وینڈر نے مدت مقررہ کے اندر درخواست دی ہے ۔ وینڈروں کے رجسٹریشن کے امور سے متعلق تمام معلومات اور اعدادوشمار اور آر ڈی ایس او میں زیر التوا تما م حوالہ جات اب ٓر ڈی ایس او کی ویب سائٹ پر دستیاب کرائے جانے کے نتیجے میں معلومات عامہ کے دائرے میں آگئے ہیں ۔ اب تما م امور معلومات عامہ کے دائرے میں ہیں اور ہر شخص یہ معلومات حاصل کرسکتا ہے ۔ ان اعدادوشمار کی بروقت ضابطہ کاری کو تمام دعوے داروں اور عوام الناس کی اطلاع کے لئے آر ڈی ایس او کی جانب سے تازہ کاری کی جارہی ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More