31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تھاور چند گہلوت نے ‘‘ دِویانگ سارتھی ’’ لانچ کیا

Shri Thaawarchand Gehlot launchs ‘Divyang Sarathi’—Accessible and Comprehensive Mobile Application for easy information dissemination to ‘Divyangjans’
Urdu News

نئی دلّی ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب  تھاور چند گہلوت نے آج یہاں  دویانگ جَنوں  ( معذوروں ) کو معلومات کی  آسان فراہمی  کی خاطر ایک قابل رسائی اور جامع موبائل ایپلی کیشن  ‘‘ دِویانگ سارتھی ’’ کا بِیٹا ورژن لانچ کیا ہے ۔  اِس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے وزیر مملکت  جناب کرشن پال  گوجر  ، وزارت کی سکریٹری محترمہ لتا کرشنا راؤ اور  وزارت کے دیگر سینئر عہدیدار موجود تھے ۔

          اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب گہلوت نے کہا کہ   یہ موبائل ایپلی کیشن دویانگ جنوں کو آسان اور جامع معلومات فراہم کرکے انہیں با اختیار بنائے گی اور اب ایسے افراد  موبائل کا صرف ایک بٹن دباکر  متعلقہ اسکیموں  ، وظیفوں ، قوانین  ، ادارہ جاتی تعاون کے نظام اور دیگر اہم معلومات  کی تفصیلات  حاصل کر سکیں گے اور انہیں اچھی طرح سمجھ سکیں گے ۔

اس موبائل ایپلی کیشن کا مقصد  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے  معذوری سے متاثر افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے   سے متعلق معلومات ، جن میں مختلف  قوانین ، ضابطے ، ریگو لیشن اور رہنما خطوط  ، مختلف اسکیمیں ، مختلف اداروں کے بارے میں معلومات ،  روز گار کے مواقع  اور معذوری سے متعلق مارکیٹ   سمیت  تمام معلومات  فراہم کرنا ہے ۔   یہ ایپلی کیشن معذوری سے متاثرہ افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے میں دو اسسٹنٹ سکریٹریوں ( جناب انونیا جھا  اور محترمہ بی سشیلا ) نے تیار کی ہے ۔

2011 ء کی مردم شماری کے مطابق بھارت میں 2.68  کروڑ دویانگ جن   ( معذور افراد ) موجود ہیں ، جو آبادی  کا 2.2 فی صد حصہ ہے ۔ دویانگ سارتھی نامی  موبائل ایپلی کیشن  یو این سی آر پی ڈی کے اصولوں اور معذوری سے متاثر افراد کے حقوق کے قانون ، 2016 ء کے ضابطوں کے مطابق  یکساں رسائی فراہم  کرتی ہے ۔ اس قانون کے مطابق تمام معلومات قابل رسائی شکل میں دستیاب کرائی جانی چاہیئے ۔  یہ ایپلی کیشن آئی سی ٹی کے قابل رسائی بھارت مہم  کا ایک حصہ ہے ، جس کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے 3 دسمبر ، 2015 ء کو کیا  تھا  ۔

دویانگ سارتھی موبائل ایپلی کیشن  کی منفرد خصوصیت  اس کے صوتی نوٹ ہیں  ( متن کی سافٹ ویئر کے ذریعے  آواز میں تبدیلی )  ، جو اس ایپلی کیشن میں دستیاب ہیں اور یہ کسی بھی تحریری معلومات کو آڈیو فائل میں پیش کر سکتی ہےاور اس کی تحریر کو استعمال کرنے والے کی ضرورت کے مطابق مختلف سائز میں  چھوٹا یا بڑا کیا جا سکتا ہے ۔ یہ موبائل ایپلی کیشن ہندی اور انگلش دونوں زبانوں میں معلومات فراہم کرے گی ۔ یہ ایپلی کیشن اس طرح تیار کی گئی ہے کہ اگر اسے ایک مرتبہ   ڈاؤن لوڈ کر لیا جائے تو اسے صارفین  اینڈرائڈ اسمارٹ فون پر چلا سکتے ہیں ، چاہے اُن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت  ہو یا  نہ ہو ۔  یہ موبائل ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More