27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای پی ایف او کے ذریعے ‘‘دھوکہ دہی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے بندوبست-نئے اقدامات’’ کے موضوع پر قومی سیمینار کا انعقاد

Urdu News

 نئی دہلی؍ پورے ملک کے اندر سرکاری کام کاج میں شفافیت اور دیانتداری کو فروغ دینے کے لئے منعقدہ ‘‘ویجیلینس بیداری ہفتہ2017’’ کے ایک حصے کے طورپر ای پی ایف او نے آج نئی دہلی کے انڈیا ہیبیٹیٹ سینٹر’’ میں ‘‘دھوکہ دہی سے نمٹنے کے لئے بندوبست-نئے اقدامات’’ کے موضوع پر ایک قومی سیمینار منعقد کیا۔ اس سیمینار کا افتتاح سی وی سی کے ویجیلینس کمشنر ڈاکٹر ٹی ایم بھاسن نے کیا، جبکہ مرکزی پی ایف کمشنر ڈاکٹر وی پی جوائے نے منعقدہ تقریب کی صدارت کی۔ سیمینار کے لیے مناسب ماحول تیار کرتے ہوئے جناب بھاسن نے عام شہریوں کے لیے سرکاری کام کاج میں مزید شفافیت لانے کے لئے ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لئے ای پی ایف او کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ملک میں تجارتی عمل کو آسان بنانے میں تعاون فراہم کرنے کے لئے ای پی ایف او کو مبارکباد دی۔ ملک کے اندر تجارت کو آسان بنانے کے عمل کی وجہ سے ہندوستان آسان تجارت کے حامل سو ملکوں کے شاندار گروپ میں30 مقام اوپر اٹھ کر آگیا ہے۔ انہوں نے دھوکہ دہی کی روک تھام کے لئے مزید منظم بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مرکزی پی ایف کمشنر ڈاکٹر وی پی جوائے نے پی ایف کے دعوؤں کے لیے دستی نظام سے ڈیجیٹل نظام میں منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ای پی ایف او میں کئے گئے حالیہ ڈیجیٹل اقدامات کو اجاگر کیا۔ ای پی ایف او  نے پی ایف کی رقم کی نکاسی کے لیے درخواست جمع کرنے اور ادائیگی کے طریقہ کو آن لائن کردیا ہے۔ اس عمل کے سبب آجروں کو ہاتھوں سے کاغذی کارروائی کرنے سے نجات ملی ہے، ساتھ ہی ملازمین کو بھی بہت راحت ملی ہے۔  اب ان کے دعؤوں کو بہتر انداز میں جلدی اور بے حد شفافیت کے ساتھ نمٹادیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای پی ایف او 15 اگست 2018 تک کاغذ سے پاک ایک الیکٹرونک ادارہ بن جائے گا۔ اس سے یقینا ایک نئے اور تجارت کے شاندار مرحلےنیز  بہتر خدمات کی ڈیلیوری کا آغاز ہوگا۔ انکم ٹیکس کے پرنسپل کمشنر اور ایس ایف آئی او کے سابق ڈائریکٹر جناب نیلمیش باروا نے کارپوریٹ دھوکہ دہی کی شناخت اور پتہ لگانے کے لئے پیشگی انتباہ دینے والے نظام کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے بے حساب وکتاب والی نقد رقم کے بندوبست میں شامل فرضی کمپنیوں کے ڈھانچے اور ان کے کام کرنے کے طریقے کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے  دھوکہ دہی کا پتہ لگانے کے لئے مناسب ڈیٹا بیس تیا کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔

اس سیمینار میں ای پی ایف او کی پہل قدمیوں اور حصولیابیوں کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More