38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

توانگ میں ای سی ایچ ایس کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوا

Urdu News

نئی دہلی، دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے اروناچل پردیش میں اعلیٰ طول البلد  اوردوردراز  کے علاقے توانگ میں 16؍اکتوبر 2018 کو سابق فوجیوں کے تعاون پر مشتمل صحتی اسکیم (ای سی ایچ ایس) پولی کلینک کا افتتاح کیا ہے۔ گجراج کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، لفٹیننٹ جنرل جی ایس سنگھا اور جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل آر کے جھا، بال آف فائر ڈویژن بھی اس تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسروں کے ساتھ موجود تھے۔ بڑی تعداد میں توانگ  اور گردو نواح کے علاقوں کے سابق  فوجی حضرات بھی یہاں موجود تھے۔

ای سی ایچ ایس پالی کلینک کا توانگ میں قیام،  ضلع توانگ کے سابق فوجیوں کا ایک دیرینہ خواب تھا۔ یہ اسکیم تمام سابق فوجیوں اور ان کے زیر کفالت افراد کو ، جو قریب ترین ای سی ایچ ایس سہولتوں تک نہیں جا سکتے، عمدگی پر مشتمل طبی نگہداشت فراہم کرائے گی۔ اس کی وجہ  یہ  ہے کہ یہ سہولتیں 350 کلو میٹر کے فاصلے پر تیز پور اور گواہاٹی میں ہی  دستیاب ہیں۔ یہ پالی کلینک بھارت کے بڑے شہروں میں پینل میں شامل کئے گئے سپر اسپیشلٹی اسپتالوں کے لئے ایک نوڈل پوائنٹ کے طورپر کام کرے گااور اس کے توسط سے معمر افراد ، اِن اسپتالوں تک رسائی حاصل کر  سکیں گے۔ دفاع کے وزیر مملکت نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کیااور سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مختلف النوع فلاحی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More