38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

منسکھ منڈاویہ نے بلاس پورکے گروگرام میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کے سینٹرل وئیر ہاؤس کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی: کیمیکلز وفرٹیلائزر ،سڑک ٹرانسپورٹ  شاہراہوں اور جہاز رانی  کے امور کے مرکزی وزیر مملکت  جناب منسکھ منڈاویہ نے بلاس پور کے گروگرام میں  پبلک سیکٹر کے ادارے بیورو آف فارما کے ذریعہ قائم کئے جانے والے  اعلیٰ تکنیکی سینٹرل وئیر ہاؤس کا افتتاح کیا  ۔     یہ اعلیٰ تکنیکی سینٹرل وئیر ہاؤس  ملک بھر میں قائم  پی ایم بی جے پی کیندوروں کو  ہمہ اقسام   جن اوشدھی    کی دواؤں  کی بے روک تقسیم کو فروغ دے گا۔

           اس سے پہلے وزیر موصوف نے کل پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی  پری یوجنا (پی ایم بی جے پی )کے ڈجیٹل کیش مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا تھا  ۔ اس پروگرام پر بی پی پی آئی   اوربینک آف بڑودہ کی شراکتداری کے ساتھ عمل آوری کی جائے گی اور یہ نظام  دواؤں کی خریداری   اور بی پی پی آئی   سے    نقدی کے بغیر ادائیگی    کی سہولت فراہم کرائی جائے گی۔اس سلسلے میں بینک آف بڑودہ  پی ایم بی جے پی کیندروں کو دواؤں کی خریداری کے لئے قرض  بھی دے گا۔نقدی کے بغیر سودے     ملک کے  ہر پی ایم  بی جے پی کیندر کے لئے  بینک آف بڑودہ  کے ذریعہ کھولے گئے منفرد بینک کھاتوں کے ذریعہ کی ہی کئے جاسکیں گے ۔

          اس موقع پر جناب منڈاویہ نے بتایا کہ سردست ملک کی 34 ریاستو ں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں4200  پی ایم بی جے پی کیندر کام کررہے ہیں ۔ اس سلسلے میں کامیابیوں کے درج ذیل سنگ میل حاصل کئے گئے ہیں۔

  • پی ایم بی جے  کے  سے  دواؤں کی فروخت کے مجموعے میں   700سے زائد دوائیں  اور 154 سرجیکل  اور قابل صرف اشیا  اور سامان دستیاب ہے  اورجلدہی اس مجموعے کی دواؤں کی تعداد بڑھاکر ایک ہزار کردی جائے گی۔
  •  سینٹرل وئیر ہاؤس    دواؤں  کے معیاری اسٹوریج  اور ڈھانچہ جاتی خدمات کے لئے  عالمی تنظیم صحت کے رہنمااصولوں کے مطابق قائم کئے جاتےہیں۔
  • ایک سینٹرل وئیر ہاؤس  کی تقسیم کے نیٹ ورک  میں چار علاقائی وئیر ہاؤسیز  اور53  تقسیم کار شامل ہوتے ہیں ۔  آئی ٹی سہولیات سے لیس (ایس اے پی پر مبنی ) شروع سے  آخر تک کی سپلائی چین  کے مینجمنٹ سسٹم  کوروبہ عمل لایا  گیا ہے ۔
  •  ہمارے تمام پی ایم بی جے پی کیندروں میں  ’’پوائنٹ آف سیل  ‘‘   سافٹ وئیر ایپلی کیشن  کی عمل آوری کی جارہی ہے ۔اب تک  ملک کے 638  اضلاع کو  اس پروگرام کے دائرہ کار میں شامل کیا جاچکا ہے اور باقیماندہ  81  اضلاع کو جلد ہی ترجیحی بنیاد پر اس کے دائرہ کار میں شامل کیا جائے گا ۔
  • مام مالیاتی سودے ’’ ڈجیٹل انڈیا‘‘ کے تصور کی پاسداری کے  ساتھ  ڈجیٹل طریقے  سے کئے جارہے ہیں ۔

اس موقع پر جناب منڈاویہ نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کی  ای – میگزین   ’’ جن اوشدھی سمواد ‘‘ کے پہلے شمارے کا اجرا بھی کیا ۔اس موقع پر وزیر موصوف  نے کہا کہ یہ بات اپنے آپ میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ   تمام متعلقہ دعوے داروں کے ساتھ  مراسلت بحال رکھی جائے اور ای – میگزین جن اوشدھی سمواد کی اشاعت اس سمت میں ایک مثبت قدم ہے

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More