27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعلیمی اداروں کو مہارت کے مراکز (سینٹرس آف ایکسی لینس) بننا چاہئے: نائب صدر

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے تمام تعلیمی اداروں سے طالب علموں کو معیار، سستی و بامعنی تعلیم فراہم کرنے والے مہارت کے مرکز بننے کی سمت میں کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہ  نائب صدر نے کہا کہ اعلی تعلیمی اداروں کے معیار کو فروغ دینے کے لئے  بھارت کے ڈیمو گرافک منافع حقیقی بنانے میں ایک اہم عنصر ہے۔ نائب صدر نے طالب علموں کو عالمی نوکری بازار  میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے تربیت دینے  کے لئے عالمی سطح کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ممیں صنعتی برادری کے ساتھ بات چیت اور کام  کرنے کے لئے تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے۔

جاگرن پبلی کیشن گروپ کے ذریعہ آج منعقدہ ‘‘رینکنگ آف انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس ان انڈیا’’ پروگرام میں ایوارڈز عطا کرنے کے بعد وہاں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ اعلی معیاری تعلیم فراہم کرنا، کسی طالب علم اور ادارے کے درمیان پاک/ مقدس اعتماد کا موضوع ہونا چاہے کیونکہ وہ بہتر مستقبل کی امید کے ساتھ ان اداروں میں شامل ہوتے ہیں۔

جناب نائیڈو نے تعلمی اداروں اور ان کے انتظامیہ سے اس حقیقت پر غور کرنے کے لئے کہا کہ زیادہ تر طالب علموں کے پاس پیشہ ور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس میں اپنی تعلیم کے لئے وافر وسائل نہیں ہوتے ہیں اور انہیں قرض لینے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی  کہا کہ رینکنگ میں طالب علموں اور ان کے والدین کو، ادارے، بنیادی ڈھانچے اور اس کی تعلیمی اور تحقیقی صلاحیت کے بارے میں پوری معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک اور ہمارے سماج کا مستقبل، نوجوانوں کے خوابوں کی شکل لے رہا ہے۔ جناب نائیڈو نے زور دیکر کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو تربیت دینے اور زیادہ سے زیادہ انسانی وسائل کا استعمال کرنے کے لئے اعلی انسانی ہنرمندی فراہم کرانے کی ضرورت ہے۔

نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے فیکلٹی ممبران، طالب علموں اور نوجوانوں کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ اس طرح کا ہر موقع ہمارے لئے بے حد معلوماتی اور مفید تجربہ رہا ہے اور ہمارے نوجوان طالب علموں میں ترغیب اور امید جگانے والا موقع رہا ہے۔ انہو نے کہا کہ یہ میرے لئے نالج پلگرم (معلوماتی زیارت گاہ) رہا ہے۔

ہندوستان کی ترقی کی کہانی اور اس کے ممکنات اور امیدواروں کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ نئی بلندیوں تک پہنچنے میں نوجوانوں کی حصے داری ایک ضروری یا لازمی عنصر ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ملک کو شمولیت والی ترقی  (انکلوسیو گروتھ) کی راہ پر لے جانے کے لئے شہری دیہی تقسیم، پوشیدہ بھوک، نابرابری اور مختلف سطحوں پر نابرابری یا غیر مساوات جیسے مسائل کو دور کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ زراعت کو اور زیادہ متحرک اور منافع بخش بناکر دیہی بھارت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ‘‘مجھے خوشی ہے کہ مجھے اعلی تکنیکی تعلیم کے معیار جیسے اہم موضوع پر تمام معززین اور حاضرین کے ساتھ اپنے خیالات مشترک کرنے کا موقع ملا ہے۔ جاگرن پبلی کیشن کے ذریعہ ملک کے تکنیکی اور مینجمنٹ تعلیمی اداروں کا مختلف معیارات پر تجزیہ کرکے انہیں نشر کیا گیا ہے۔ ملک کے اعلی تعلیمی اداروں کی کوالٹی یا معیار کو پرکھنے اور ان کے سدھار کی سمت میں یہ قابل تعریف کوشش کی ہے۔ اس وقت 12 ویں جماعت کے طلبا بورڈ کا امتحان دے رہے  ہیں۔  ان امتحانات کے بعد انہیں اپنے کیریئر کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ایسے میں جاگرن پبلی کیشن کی یہ کوشش اور بھی زیادہ قابل ستائش ہوجاتی ہے۔ میں طالب علموں اور ان کے سرپرستوں کو ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں’’۔

جاگرن نیو میڈیا کے سی ای او جناب بھارت گپتا، جاگرن نیو میڈیا کے چیف ایڈیٹر جناب راجیش اپادھیائے اور 30 سے زیادہ تعلیمی اداروں کے نمائندے اور  طلبا اس  پروگرا میں شریک ہوئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More