39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بی ڈی ایل کا سالانہ لین دین 4,886.62کروڑ روپے سے متجاوز

BDL Turnover Jumps to Rs 4,886.62 Crore, Pays Rs 157.22 Crore Dividend
Urdu News

نئی دہلی، نومبر۔دفاعی سیکٹر کی سرکاری کمپنی ( ڈی پی ایس یو ) کی زمرۂ اول کی مینی رتنا کمپنی بھارت ڈائنامکس لمیٹیڈ(بی ڈی ایل) نے مالی سال 17-2016 کے دوران 4,886.62کروڑ روپے کا ریکارڈ سالانہ لین دین کیا ہے۔ اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے اس سال 17.46 فیصد کا اضافہ درج ہوا ہے۔ بی ڈی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب وی اُدایا بھاسکر نے آج یہاں دفاع کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کو 157.22 کروڑ روپے کے کل منافع کا ایک چیک پیش کیا۔ دفاعی سیکٹر کی سرکاری کمپنی (ڈی پی ایس یو)زمرے کی کمپنی بی ڈی ایل نے 450.54 کروڑ روپےکی رقم کے عوض 25فیصد اپنے حصص کو واپس لائی ہے۔

اس موقع پر دفاع کے سکریٹری جناب سنجے مترا، ایڈیشنل سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب اپورواچندرا، جوائنٹ سکریٹری (پی اینڈ سی) ڈاکٹر امت سہائے، جوائنٹ سکریٹری (ایل ایس)، محکمہ برائے دفاعی پیداوار جناب سنجے پرساد، ڈائریکٹر (فائنانس) جناب ایس پیرا مانیاگم اوربی ڈی ایل کے  ڈی بی ایم (رابطہ کار) کرنل روی پرکاش (ریٹائرڈ) بھی موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More