37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گلاس سلائیڈس، بھارتی سنیما کی وراثت کے نہایت پُراثر اور دل پذیر ریکارڈس ہیں:ڈائریکٹر این ایف اے آئی

Urdu News

نئی دہلی: نیشنل فلم  آرکائیوز آف انڈیا  این ایف اے آئی نے ایک بڑی حصولیابی کرتے ہوئے، اپنے ذخیرہ میں فلموں کے 450  سے زیادہ گلاس  سلائیڈس کا اضافہ کیا ہے۔ یہ گلاس سلائیڈس ابتدائی سنیما کے جائزہ سے متعلق تجزیہ کا ایک اہم حصہ ہیں۔ یہ سلائیڈس، مربع شکل کے 2  پتلے  گلاسوں کے  درمیان فلم کے ایک پوزیٹو کو دبا کر بنائے گئے ہیں اور ان سلائیڈس کا استعمال تھیٹرس میں فلم شروع ہونے سے پہلے یا  انٹرویل کے دوران، نئی فلموں کے اعلان کرنے کے لئے کیا جاتا تھا۔

 این ایف اے آئی کے ڈائریکٹر  جناب پرکاش  مگ ڈم نے کہا  کہ گلاس سلائیڈس بھارتی سنیما کی وراثت کے نفیس ولطیف ریکارڈ ہیں اور ہمیں انہیں اپنے  آرکائیوز کے  خزانے میں محفوظ کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ بہت تیزی  سے تبدیل ہوتی  ٹیکنالوجیز  کے  پیش نظر ، اتنی بڑی تعداد میں ان گلاس  سلائیڈس  کی حصول یابی ایک نایاب  اور اہم دریافت ہے۔ میں تمام فلم  شائقین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور فلموں کے فوٹیج یا ٹکڑے، فوٹو گرافس، پوسٹرس،  لابی کارڈس اور اسی قسم کی دیگر چیزیں اور اشیاء  جمع کرائیں تاکھ  انہیں محفوظ رکھا جاسکے۔

گلاس سلائیڈ کو تیار کرنے کے لئے  استعمال کئے جانے والے فلم پوزیٹوز، اخبارات اور رسائل کے لئے فلم  پوسٹر یا تشہیری مواد کی مختصر شکل تھے۔ یہ گلاس سلائیڈس،  1930  کی دہائی کے اواخر سے 1950  کی دہائی کے وسط  تک کے ابتدائی  تیلگو سنیما کی باتصویر تاریخ کی علامت ہیں اور بھارت کی بولتی فلموں کی ابتدائی دہائیوں کے دوران تیلگو فلموں کے سنجیدہ انداز  کا پتہ لگانے والی خوبصورت منظر کشی  کی خصوصی نمائش کرتے ہیں۔

 گلاس سلائیڈس کے اس مجموعہ کی اہمیت  کو نمایاں کرتے ہوئے ، این ایف اے آئی  میں دستاویزات  سے متعلق  انچارج محترمہ آرتی  کارخانیس نے کہا : ’’یہ گلاس سلائیڈس تیلگو فلم  صنعت کے ابتدائی برسوں میں تشہیری  منظر نامہ کا ایک طائرانہ خدو خال اور منظر پیش کرتے ہیں۔  ان سلائیڈس کی فلموں پر تحقیق  کرنے والوں کے لئے بہت زیادہ اہمیت ہے اور ہم جلد ہی انہیں ڈیجٹائز بنائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7O1W1.jpg

اس حصول یابی میں بہت سی اہم فلموں کے گلاس سلائیڈس شامل ہیں ، جن میں وی وی راؤ  کی بیواؤں کی شادی کے بارے میں رجحان ساز سماجی ڈرامہ ’’ملّی پیلّی‘‘  (1939)، بی این ریڈی کی ’’وندے ماترم‘‘ (1939)،  جھگڑالو اور  ڈینگ مارنے سے متعلق  مقبطل ہٹ فلم ’’کیلو گُرّم‘‘ (1949)،  این ٹی راما راؤ کی  اداکاری سے سجی ایک اور ہٹ فلم ’’داسی‘‘ (1952) ، شرت چندر چٹّو پادھیائے کے کلاسک ناول دیوداس پر مبنی  ویدانتم راگھو وہیّا کی ’’ دیواداسو‘‘ (1953) جس میں اکّی نینی  ناگیشور راؤ ، ساوتری اور للتا نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں اور  ان کے علاوہ مزید کئی فلمیں شامل ہیں۔ یہ تمام گلاس  سلائیڈس بلیک اینڈ وہائٹ شکل میں ہیں اور ان میں 1939  سے 1955  تک کی 70  تیلگو فلموں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/8EJV5.jpg

گزشتہ برس بھی  این ایف اے آئی نے لگ بھگ 400  گلاس سلائیڈس  حاصل کئے تھے۔ سردست  این ایف اے آئی  کے  ذخیرے میں ہندی، گجراتی اور تیلگو فلموں کے اسی طرح کے دو ہزار  سے زیادہ گلاس سلائیڈس ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More