28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر صدرجمہوریہ کا پیغام

Urdu News

نئی دہلی،07۔مارچ ۔صدرجمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے ہرسال آٹھ مارچ کو منائے جانے والے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے :’’ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہندوستان اور دنیا کے سبھی حصوں میں موجود خواتین کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ہندوستانی خواتین کی نسلوں نے اپنے جذبۂ ہمدردی ،قوت برداشت اور سخت محنت سے ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے زبردست خدمات پیش کی ہیں ۔ حکومت ہند نے خواتین کو بااختیار بنانے اور تعمیر قوم کے کام میں ان کی مساوی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے تاریخی

قانون سازیاں اور دور اندیش پروگرام شروع کئے ہیں ۔ ’’بیٹی بچاؤ اوربیٹی پڑھاؤ‘‘ سرکار کی اس اہم پیش رفت کے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس کا مقصد بچیوں کے زیر حمل قتل کو روکنا اور ملک میں بچیوں کے لئے تعلیمی مواقع فراہم کرانا ہے۔ میں اس موقع پر ہندوستان کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جنسی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنائے جانے کے اپنے عہد کی ایک بار پھر تجدید کریں ۔آئیے ! ہم ایک بار پھر خواتین کو ان میں موجود امکانات کو بروئے کار لانے ، ان کی تمناؤں کی تکمیل ، ان کی حفاظت ،وقار اور یکساں مساوی سلوک کی حمایت کے لئے کی جانے والی کوششوں کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں کیونکہ یہ ان کے مقدس اصول میں شامل ہے۔

Related posts

9 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More