31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں طوفان بلبل کے بعد راحت اور بحالی کے کام کا جائزہ لینے کے لئے تیسری بار این سی ایم سی کی میٹنگ

Urdu News

نئی  دہلی : قومی بحران بندوبست  کمیٹی  ( این سی ایم سی )  کی ایک میٹنگ آج کابینہ سکریٹریٹ میں    مغربی  بنگال او راوڈیشہ میں  طوفان بلبل کے بعد راحت اور بحالی کے کام کا جائزہ  لینے کے لئے  منعقد کی گئی  ۔

          مغربی  بنگال  نے 7  انسانی جانوں کے زیاں   ،تقریباََ ایک لاکھ مکانات  اور  کھڑی فصلوں  کو نقصان  پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔  جبکہ  بجلی  بحال کردی گئی ہے  اور ٹیلی کام خدمات  بھی جلدہی بحال ہونے کی توقع  ہے۔ اوڈیشہ سے  کسی جانی نقصان کی اطلاع  نہیں  ہے ۔  لیکن وہاں   دو لاکھ ہیکٹئر سے زیادہ رقبے میں کھڑی فصل کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ کچھ مقامات کو چھوڑ کر بجلی اور پانی کی سپلائی   بحال کردی گئی ہے ۔ جن مقامات میں  یہ خدمات  ابھی تک بحال نہیں  ہوئی ہیں وہاں پر کل شام تک ان کے بحال  کئے جانے کی توقع  ہے ۔

          این سی ایم سی نے  کھانے  پینے کے  اضافی  سامان      ،پینے کے پانی    ،صحت ّخدمات کے ساتھ ساتھ  ٹیلی  کام اور بجلی   کی خدمات کی بحالی   کے بارے میں  ہر طرح کی مرکزی امداد کا یقین دلایا ہے ۔   مرکزی  ٹیمیں نقصانات کا جائزہ  لینے کے لئے  اس ہفتے کے اندر دونوں ریاستوں  میں    متاثرہ علاقوں  کا دورہ کریں گی۔  دونوں ریاستوں  نے بتایا کہ وہ  صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہیں ،جس  کے بعد  اگر ضروری ہوا تو وہ مرکزی  امداد کا مطالبہ کرسکتی ہیں۔

          ہندوستان کے محکمہ موسمیات    ریاستوں  میں  طوفان کے بارے میں  مستقل   اور وقت  رہتے   الرٹ  جاری کرتا رہا ہے ۔ این ڈی آر ایف ، کوسٹ  گارڈ وغیرہ سمیت   متعلقہ مرکزی ایجنسیاں   بچاؤ اور راحت کی کارروائیوں میں  پوری طرح  سرگرم رہی ہیں ۔

          اس میٹنگ  میں  امور  داخلہ ، دفاع ،بجلی  ، ٹیلی مواصلات ،زراعت اورکوآپریشن    ،امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم  ،  ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں ،صحت اور خاندانی بہبود    کی وزارتوں  کے سینئر  افسران   کے ساتھ ساتھ  این ڈی آر ایف   اور این  ڈی ایم اے  سینئر  افسران نے بھی شرکت کی ۔ مغربی  بنگال اور اوڈیشہ کے سینئر افسروں  نے   ویڈیو کانفرنس  کے ذریعہ  میٹنگ میں شرکت کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More