24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے سووچھتا پکھواڑہ منایا

Urdu News

نئی دہلی، الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے عملہ اور افسران نے پورے جوش وخروش کے ساتھ یکم فروری سے 15 فروری 2018 کے درمیان سووچھتا پکھواڑہ منایا۔روزانہ کے منصوبہ عمل میں ترغیبی اور ظاہری سرگرمیاں شامل تھیں، جس کے لئے وزارت کے افسران نے منصوبہ بناکر عمل کیا۔وزارت کے اہم منصوبہ عمل میں سے ایک ای-ویسٹ مینجمنٹ تھا، جس میں عمومی طورپر سماج کو شامل کیا گیا تھا۔ وزارت کے سیکریٹری نے وزارت کے تحت آنے والے اداروں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ ؍ویڈیوں کانفرنسگ کے ذریعے 31 جنوری 2018 کو سووچھتا پکھواڑہ شروع ہونے سے قبل اس کی تیاریوں کا جائزہ لیاتھا۔

وزارت کے سیکریٹری نے پکھواڑہ شروع ہونے پر یکم فروری2018 کو اپنے تمام افسران اور عملہ کو سووچھتا کا عہد دلایا تھا اور اپنے افتتاحی پیغام میں صاف اور ہرے بھرے ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے اپنے کام کی جگہ اور اس کے اطراف کو صاف ستھرا رکھنے کے عز م پر زور دیاتھا۔اس موقع پر وزارت کے ملازمین اور اس کے افسران کے ذریعے افسران اور اہم مقامات پر آنے والوں کے درمیان سووچھتا اور ای-ویسٹ کے محفوظ نمٹارے کے لئے‘ای –ویسٹ اور سووچھتا’ کے موضوع پر نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا گیا۔

وزارت کے افسران اور عملہ نیز ای –این بلڈنگ میں رہنے والے اس کے افسران نے 3 فروری2018 کو ڈی اے وی پی روڈ پر (ای  این بلڈنگ سے پرگتی وہار ہاسٹل تک) شرم دان میں حصہ لیا اور صفائی ستھرائی میں تعاون کیا۔

وزارت ؍ اس کے دفاتر کی ویب سائٹ کے ذریعے ظاہری اور الیکٹرونک کے ذریعے صفائی ستھرائی اور ای –ویسٹ کے محفوظ نمٹارے سے متعلق پیغامات ؍ناروں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More