38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھاری صنعتوں اور سرکاری صنعتوں کے وزیر نے آئی سی اے ٹی میں جانچ کی نئی سہولیات کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، بھاری صنعتوں اور سرکاری صنعتوں کے مرکزی وزیر اروند ساونت نے آج انٹرنیشنل سینٹر فار آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی) میں جانچ کی نئی سہولیات کا افتتاح کیا۔ روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کے مقابلے میں ہائی برڈ الیکٹرک گاڑیوں کے تکنیکی فائدوں سے روشناس کرانے کے لئے ایک تکنیکی تعارفی مہم بھی چلائی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اروند ساونت نے کہا کہ ہندوستان کے لئے پالیسی فریم ورک تیار کرتے وقت ہندوستان کو گاہکوں اور صنعت کی مقامی ضرورتوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جیسے ہے، جہاں ہے، کی بنیاد پر جو سالیوشن دیگر ممالک کے لئے موزوں ہیں، ضروری نہیں کہ وہ ہندوستان کے لئے بھی موزوں ہو۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نئی ٹیکنالوجی کی ترقی شروع کرتے وقت ہندوستانی صنعت اور معاون صنعتوں پر غور کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ ہندوستان میں بہت زیادہ افرادی قوت موجود ہیں، جس کے لئے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ بھاری صنعتوں اور سرکاری صنعتوں کے وزیر نے کہا کہ ای -کچرے کا بندوبست ہمارے لئے باعث تشویش ہے اور اس مسئلے کو حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اپنے خطاب میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ گاڑیوں کو بجلی سے چلانے کی اپنی کوششوں میں ہمیں خام تیل کی درآمدات کو لتھیم کی درآمدات سے تبدیل نہیں کرنا چاہئے۔

اروند ساونت نے سبھی سے اپیل کی کہ سوچھ بھارت ابھیان سمیت وزیر اعظم کے اقدامات کی سبھی کو حمایت کرنی چاہئے اور انھوں نے کہا کہ آئی سی اے ٹی کو ایسے اقدامات کے لئے رول ماڈل بن جانا چاہئے۔

ہندوستانی آئین کی سترویں سال کی تقریبات نومبر 2019 سے شروع ہوں گی اور نومبر 2020 تک چلیں گی۔ اس پہل کے لئے بھاری صنعت اور سرکاری صنعت کے وزیر نے ہندوستان کے شہریوں کو ان کے حقوق اور فرائض کی تعلیم دینے کے لئے ایک مہم شروع کئے جانے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

اس تقریب کے دوران آئی سی اے ٹی میں مختلف ایکس ای وی کے بارے میں تکنیکی جائزوں کے نتائج بھی پیش کئے گئے۔ ان کی تفصیلات نیوجین موبیلٹی سمّٹ  2019 کے دوران ایکنومیٹرک ماڈلوں کے ساتھ پیش کی جائے گی۔

نیوجین کے تعارف کے طور پر سرکاری ایجنسیوں مثلاً بی ای ای، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، آر ٹی او اور ریاستی حکومتوں کے لئے ایک ٹیکنالوجی کی تعارفی ورک شاپ کا انعقاد وزیر موصوف کی موجودگی میں آئی سی اے ٹی مانیسر میں 8 نومبر 2019 کو کیا گیا۔ اس ورکشاپ کے موقع پر بھاری صنعتوں اور سرکاری صنعتوں کے وزیر نے آئی سی اے ٹی- سینٹر 2 سہولیات اور سمینار سینٹر (ٹیسٹ ٹریک اور ایڈمنسٹریٹیو اور آڈیٹوریم بلاک (آئی ایس سی)) جو کہ سیکٹر ایم-11، آئی ایم ٹی مانیسر میں واقع ہے، کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آئی سی اے ٹی کے ڈائریکٹر دنیش تیاگی بھی موجود تھے۔

آئی سی اے ٹی ہندوستان میں پائیدار موبیلٹی  کے مستقبل کے لئے رجحانات کی شناخت کرنے اور روڈمیپ تیار کرنے اور مختلف متعلقین کو پیش آنے والے چیلنجوں کو دور کرنے کے لئے آئی سی اے ٹی سینٹر-II آئی ایم ٹی مانیسر ہریانہ میں 27 نومبر سے 29 نومبر تک ’’نیو جین موبیلٹی سمّٹ‘‘ کا انعقاد کرے گا۔ اس سمّٹ کا مقصد ہندوستان اور بیرونی ممالک میں نئی تجاویز، ٹیکنالوجی اور اختراعات سے ایک دوسرے کو متعارف کرانے،  ان پر بات چیت کے لئے اور انجینئرنگ صنعت کو درپیش چیلنجوں کا حل پیش کرنے کے لئے صنعت، محققین اور تعلیمی ماہرین کو متحد کرنا ہے۔

انٹرنیشنل سینٹر فار آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی) حکومت ہند کے تحت ایک ممتاز آٹوموٹیو ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ ایجنسی ہے، جو کہ پاور ٹرین الیکٹری فکیشن ٹیکنالوجیز سمیت ابھرتی ہوئی آٹو ٹیکنالوجیز کے لئے ضروری علم اور اہلیت، آر اینڈ ڈی اور جانچ کی سہولتیں تیار کرنے کے معاملے میں اگلی صف میں ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More