29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کے انتخابی کمیشن نے ملک بھرمیں ووٹروں کی بیداری کے فورموں کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی: بھارت کے انتخابی کمیشن نے ووٹروں کی بیداری کے فورموں ( وی اے ایف )کا آغاز کل نئی دہلی میں کیا۔ اسی طرح مماثل وی اے ایف کا آغاز ریاستی راجدھانیوں کے چیف الیکٹورل افسران اور ضلعی انتخابی افسران نے اپنے اضلاع میں بھی انجام دیا۔ ووٹربیداری فورم وہ غیررسمی فورم ہوتے ہیں جو تبادلہ خیالات ، سوال جواب ، مسابقت اوردیگر اجتماعی سرگرمیوں کے ذریعہ انتخابی عمل سے متعلق بیداری پیداکرتے ہیں ۔ اداروں کے تمام ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ وی اے ایف کے رکن بن جائیں گے اوراس کی سربراہی اسی ادارے کے سربراہ کے تحت ہوگی ۔

 حکومت ہند کے تحت 44وزارتوں اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری ( سی آئی آئی ) اورفیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈانڈسٹری ( ایف آئی سی سی آئی ) کے نوڈل افسران نے کل نئی دہلی میں پرواسی بھارتی کیندرپرجمع ہوکر ، اس سلسلے میں جانکاری لی اورکمیشن نے انھیں تلقین کی کہ وہ فوری طورپر وی اے ایف تشکیل دیں اور تمام ملازمین اورافسران کو درج رجسٹرکریں ، جن کا تعلق انتخابی فہرست تیارکرنے سے ہے ۔

          چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑا نے کہاکہ آئین کے بانیان کو ہمارےملک کے شہریوں پرازحداعتما د تھا اوریہی وجہ ہے کہ بانیان نے انھیں یعنی بھارتی آبادی کو آفاقی بالغان رائے دہندگی کے حق سے سرفراز کیاجب کہ دیگرجمہوریتوں میں تمام شہریوں کو رائے دہندگی کا حق ہونے میں وقت لگاتھا ۔ لہذا ہماری اجتماعی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس حق کا تحفظ کریں اس کی قدروقیمت کو سمجھیں اوراس کوشش میں ووٹروں کے بیداری کے فارموں کی تشکیل ایک اہم کرداراداکرسکتی ہے ۔انھوں نے نوڈل افسران سے کہاکہ وہ اپنے آپ کو وی اے ایف کے تئیں وقف کریں جس کا مقصد باقاعدہ طورپرخبردار اور اخلاقی قوت کے حامل الیکٹورل اشتراک کو فروغ دیناہے ۔ اوراس کا آغاز یاپہلاقدم ووٹروں کا درج رجسٹرکرناہے ۔

          الیکشن کمشنرجناب اشوک  لواسانے کہاکہ ہزاروں بے نام اور بغیرکسی شناخت کے حامل سرکاری افسران انتخابی عمل کے تحفظ میں حصہ لیتے ہیں، مختلف سطحوں اورحیثیتوں سے کام کرتے ہیں ان افسروں کی ستائش کرتے ہوئے، انھوں نے انھیں جمہوریت کے سفیر قراردیااورکہاکہ بطورنوڈل افسران اب انھیں اپنے رفقائے کاراورعملے کو اپنے کام کاج کے مقام پر جانکاری فراہم کرنے کے لئے متعین کیاجارہاہے ۔انھیں اس امرکو یقنی بناناہے کہ ان کی وزارت اورمحکمے کے تمام اراکین انتخابی ضوابط سے کلی طورپرآگاہ ہوجائیں اور انرول منٹ سے لے کر ووٹ ڈالنے  تک کے تمام امور اورضوابط ان پرواضح ہوں ۔

          اس سے قبل اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر نے تمام موجود افراد کو ووٹروں کی  تصدیق اوراطلاعات کے پہلوسے روشناس کرایا اوربتایاکہ کمیشن تمام ترامور اپنے طورپرانجام دے رہاہے۔ انھوں نے وی اے ایف سے کہاکہ وہ اراکین کو انتخابی فہرستوںمیں اپنا نام تلاش کرنے کے لئے آسانیاں فراہم کریں اورانھیں بھارت کے انتخابی کمیشن کے این وی ایس پی پورٹل اور ووٹرہیلپ لائن نمبر 1950کی جانکاری بھی فراہم کریں ۔

          آدھے دن تک چلنے والی مذکورہ بریفنگ کا اہتمام مختلف وزارتوں اورفیڈریشن کے افسران کو ووٹروں کی بیداری کے فورم کے نظریئے سے روشناس کرانے اوروی اے ایف کے معاملے میں نوڈل افسران کے کردارکی وضاحت کی غرض سے کیاگیاتھا ۔ ایسے ہی بریفنگ اجلاسات کا اہتمام ملک بھرمیں چیف الیکٹورل افسران اورضلعی انتخابی افسران کے ذریعہ کیاجارہاہے، جہاں محکموں ، غیرسرکاری محکموں ، سی ایس او، کارپوریٹ اورمیڈیاہاوسیز اور ریاستی اورضلعی حکام اوراداروں کو بالترتیب اپنے اپنے فرائض سے آگاہ کرایاجارہاہے ۔

          وی اے ایف بھارت کے انتخابی کمیشن کے الیکٹورل خواندگی کلب پروگرام کا ایک حصہ ہے جس کا آغاز 25جنوری 2018کو 8ویں قومی ووٹرس ڈے کے موقع پرکیاگیاتھا ۔ ای ایل سی  پروگرام کا مقصد ہرایک تعلیمی ادارے اور چناوی پاٹھ شالامیں الیکٹورل لٹرریسی کلب کاقیام ہے ۔جو ہربوتھ پرعمل میں آناہے یہ وہ بوتھ ہونگے جو رسمی تعلیمی نظام سے باہرہیں ۔ تقریبا2.11لاکھ ای ایل سی ملک بھرمیں پہلے ہی قائم کئے جاچکے ہیں اوریہ ای ایل سی مذکورہ پروگرام کے آغاز کے پہلے برس کے دوران ہی قائم کئے جاچکے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More