24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

برکس ممالک ہندستان کے مجوزہ STI کی قیادت والے اختراعی تعاون لائحہ عمل سے متفق

Urdu News

تمام برکس ممالک نے برکس ایس اینڈ ٹی قائمہ کمیٹی کی بارہویں میٹنگ کے دوران ہندستان کے تجویز کردہ STI کی قیادت والے برکس اختراعی تعاون ایکشن پلان (2021-24) سے اتفاق کیا۔

ہندستان کے ایک دوسرے کے اختراعی ایکو سسٹم کے تجربات سے ایک دوسرے  کو آگاہ کرنے اور جدت طرازوں اور صنعتکاروں کی نیٹ ورکنگ میں آسانی کے لیے یہ پلان تجویز کیا تھا ۔

ایکشن پلان کی تفصیلات برکس کا سائنس ٹکنالوجی، افتراح  صنعت ساجھیداری (STIEP) ورکنگ گروپ تیار کریگا ۔ اس بات پر سب نے اتفاق کیا کہ متعلقہ ممالک STIفوکل پوائنٹ کے ذریعے تجویز برکس (STIEP)ورکنگ گروپ کو بھیجی جا سکتی ہے ۔

سائنسی اور ٹکنالوجی کے محکمے (DST)نے آٹھ جولائی 2021کو برکس ایس اینڈ ٹی اسٹیرنگ کمیٹی کی بارہویں میٹنگ کی میزبانی کی ۔

برکس ممالک کے سائنس وزراء اور ایجنسیوں نے اس میں حصہ لیا۔ برکس افسران نے میٹنگ میں اس سال کی طلب کردہ تجاویز کے موقع پر تفصیلی تبادلئہ خیال کیا اور دس شعبوں میں تعاون کرنے سے اتفاق کیا۔ ان میں مختصر مدتی فلقیاتی واقعات اور ڈیپ سروے سائنس، اینٹی مائکرو بیل ریزسٹنس (AMR)تشخیص اورعلاج کے لیے ٹکنالوجیز ادویات اور صحت عامد کے لیے بڑا ڈاٹا تجربہ، پائدار ترقی کے لیے بگ ڈاٹا، بڑے پیمانے کے ماحولیاتی، آب و ہوا میں تبدیلی اور آلودگی کے مسائل حل کرنا ۔ فوٹونک ،نینو فوٹونکس  اور میٹا میٹرییلس پربرائے میڈسن زراعت، خوراک کی صنعت، ماحولیاتی، آب و ہوا میں تبدیلی زرعی، خوراک اور توانائی سے متعلق معاملات کو حل کرنے کے لیے میڈیکل اور نینو ٹکنالوجی، قابل تجدید توانائی کے موضوع شامل ہیں۔ مختلف موضوعاتی ورکنگ گروپوں نے ان شعبوں کی سفارش کی ہے ۔

اسکے  علاوہ تمام ملکوں نے برکس ینگ سائنٹسٹ کنکلیو کے چھٹے پروگرام کے لیے ہندستان کے مجوزہ موضوعاتی شعبوں سے اتفاق کیا ہے ۔ یہ کنکلیو تیرہ سے سولہ ستمبر 2021کو بنگلورو میں ہوگا۔

ہندستان کی جانب سے ہندستان کی ٹکنالوجی کانفرنس میں برکس ساجھیداری کی نئی تجویز پر تمام ملکوں سے مثبت رد عمل سامنے آیا اور یہ تجویز برکس شیرپا دفاتر کے ذریعے تمام فریقوں کو صلاح مشورے کے لیے بھیجے جانے کی بات ہوئی ۔ ہندستان کی تجاویز وزارت خارجہ کے ذریعے برکس ممالک کو اس پر غور کرنے کے لیے بھیجی جائیں گی۔ ہندستان کی طرف سے جناب سنجیو کمار ورشنے ، مشیر اور سربراہ، بین الاقوامی تعاون نے میٹنگ کی نظامت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More