34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کووڈ دور کے بعد معیشت کی تعمیر نو میں قائدانہ رول ادا کرے گا : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی لّی: شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات  ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ  بھارت کووڈ دور کے بعد معیشت کی تعمیرِ نو میں  ایک قائدانہ  رول ادا  کرے گا ۔   فکی اور سائنس  اور  ٹیکنا لوجی کے محکمے کے ذریعے منعقد   عالمی  آر اینڈ ڈی  کانفرنس ، 2020 سے خطاب کرتے ہوئے ،   انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارت میں  سائنسی برادری  نے وباء کے چیلنج  کا مقابلہ کیا ہے  ، وہ اس کا ایک ثبوت ہے ۔

          ابھرنے والی معیشت  کی تعمیر  کے موضوع پر  اظہارِ خیال کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ   اختراعات اور صلاحیت سازی  پر  حکومت کی مسلسل توجہ  ملک کی  مجموعی  ترقی  کے لئے  بہت مفید ثابت ہو گی ۔  خلائی ٹیکنا لوجی کو  عوامی  فلاح  کے لئے  استعمال کرنے کی اہمیت  کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اگر چہ  بھارت نے خلاء کے شعبے میں دیر سے شروعات کی ہے لیکن  پچھلے 4 – 5 برسوں میں خلائی ٹیکنا لوجی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور فروغ کا حصہ بن گئی ہے ۔

          وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں محکمۂ خلاء میں تاریخی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شاید آزاد بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ  سیاروں کی تحقیق  اور باہری خلاء کے سفر وغیرہ  سے متعلق  مستقبل کے پروجیکٹوں کو  پرائیویٹ سیکٹر کے لئے کھولا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی  مودی حکومت  کے خود کفیل بھارت کے لئے آتم نربھر کا  ایک نقشۂ راہ ہے ۔

          وزیر موصوف نے کہا کہ انڈین نیشنل  اسپیس پروموشن  اینڈ اتھارائزیشن  سینٹر  ( آئی این – اسپیس ) کی تشکیل کے ساتھ   ایک ایسا نظام قائم کیا جائے گا ، جس میں اسرو کی تنصیبات  اور دیگر اثاثوں   کو  پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے  استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔

          اس بات پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہ شمال مشرقی  بھارت کووڈ دور کے بعد  معیشت اور سیاحت کے سیکٹر میں  بڑی پیش رفت کرے گا ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  ایسے میں  ، جب کہ دنیا کے اہم  سیاحتی مقامات کورونا سے متاثر ہوں گے ، شمال مشرقی خطہ  کورونا سے پاک  رہ کر دنیا بھر کے سیاحوں کا مرکز بن کر ابھر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح شمال مشرق میں   بانس  کے وسائل کثیر جہتی  استعمال کے حامل ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں  مودی حکومت نے  2017 ء میں 100 سال پرانے  جنگلات سے متعلق  بھارتی قانون میں ترمیم کرتے ہوئے  بانس کو  ، اُس سے مستثنیٰ  کر دیا تھا اور اس طرح بانس کے ذریعے  روز گار کے مواقع میں  اضافہ ہوا ہے ۔

          ٹیک مہندرا کے سی ای او اور ایم ڈی  ، سی پی گرنانی ، ایئر ٹیل کے  سی ای او گوپال وِتّل نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور  بھارت کو  خلائی ٹیکنا لوجی اور خلائی مواصلات میں  لیڈر بنانے کے لئے  حکومت اور پرائیویٹ  سیکٹر کے درمیان  اشتراک   کے  وزیر موصوف   کے خیال  کی حمایت کی ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ، اِس موقع پر   ‘‘ سائنس  میٹس انڈسٹری ’’ کے موضوع پر فکی کی ایک اشاعت کا بھی اجراء کیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More