33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحری امور اور جہاز سازی میں بہترین کارکردگی کے مرکز نے ممبئی اور ویزاگ میں لیبارٹری قائم کی

Urdu News

نئی دہلی، بحری امور اور جہاز سازی کے بہترین کارکردگی کے مرکز (سی ای ایم ایس)  نے  ، جو  سمندری امور اور جہاز سازی کے شعبے میں صلاحیت سازی کا ایک  اسٹارٹ اپ ہے،  ممبئی میں 6 اور  ویزاگ میں 18  لیبارٹریاں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکز نے  شروع کئے جانے والے کورس کی فہرست بھی جاری کی ہے۔ جو لیب قائم کی جارہی ہیں اُن میں مصنوعات کے ڈیزائن اور  جواز کاری ،  جدید  مینوفیکچرنگ ، جہاز کے اندرونی ڈیزائن ، خودکاری ،  ویلڈنگ ٹیکنالوجی ، روبوٹکس ، ورچول ریلٹی ، ایڈوانس مشین اینڈ روبوٹکس، الیکٹریکل اور دیگر  شامل ہیں۔  یہ اعلان ممبئ میں سی ای ایم ایس کے ذریعے منعقدہ مسابقتی صلاحیت ،  روزگار کی صلاحیت ، طریقہ کار  اور صلاحیت سازی  پر  پہلے سیمینار میں کیا گیا۔ ایگزیکیٹو چیئرمین جناب ارون شرما نے کہا کہ سی ای ایم ایس میں ایشیاء بحرل الکاہل میں 24 لیبارٹریوں کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا بنیادی ڈھانچہ قائم کیا ہے۔ ممبئی اور ویزاگ میں ان لیبارٹریوں کے قیام کے ساتھ سی ای ایم ایس سمندری امور اور جہاز سازی کے سیکٹر میں عالمی درجے کے بنیادی ڈھانچے  کی مدد سے مختلف کورس شروع کرنے والے  بہترین ادارے  کے طور پر ابھرا ہے۔

 سی مینس کی ساجھیداری  اور جہاز رانی کی وزارت کے ساگر مالا کے تعاون سے  انڈین رجسٹر آف شپنگ  کے ذریعہ قائم کیا گیا سی ای ایم ایس  کا مقصد سمندری امور اور جہاز سازی کے سیکٹر میں جہاز سازی ، مرمت اور  متعلقہ شعبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ  صلاحیت سازی کو فروغ دینا ہے۔ سی ای ایم ایس  صنعت کے لئے مطلوب صلاحیت سازی کا پرو گرام شروع کرے گا اور طلباء کو روزگار فراہم کرنے والی انجینئرنگ اور تکنیکی صلاحیت سے لیس کرے گا۔ ان صلاحیتوں میں جہاز سازی کے ڈھانچے اور اندرونی ڈیزائن ،  جہاز کی تفصیلی ڈیزائن ،  جہاز سازی اور رکھ رکھاؤ، مرمت اور اوور آل (ایم آر او)   ، پروڈکٹ لائف سائیکل منیجمنٹ اور جدید  ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ فیکٹری  وغیرہ شامل ہیں۔

 سیمینار میں جہاز رانی کی وزارت کے اعلیٰ شخصیات ، شپ یارڈ کے مینجمنٹ کے اعلیٰ نمائندے اور مالکان اور صنعت اور تعلیمی اداروں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More