25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت چھوڑو تحریک کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں پورے ملک میں ‘‘سنکلپ سے سدھی’’ پروگرام کا انعقاد

“Sankalp Se Sidhi” program being organized across the country to commemorate the 75th Anniversary of Quit India Movement
Urdu News

نئی دہلی۔ ۔بھارت چھوڑو تحریک کی 75ویں سالگرہ کی یاد میں پورے ملک میں ‘‘سنکلپ سے سدھی’’ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس موقعہ پر زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت میں 19 سے 30 اگست 2017 کے دوران 587 کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے )، 29 آئی سی اے آر اداروں /ایس اے یو اور 53 اے ٹی ایم اے میں ‘‘سنکلپ سے سدھی’’ پروگرام کے انعقاد کا منصوبہ بنا یا ہے ۔ 20 اگست 2017 تک 18 ریا ستوں جن میں پنجاب ،ہما چل پردیش،راجستھان،ہریانہ ، اتر پردیش، بہار ، انڈمان و نیکو بار ، اڑیسہ ، تمل ناڈو ، تلنگانہ ،کیرالہ ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ،نا گا لینڈ ، میگھا لیہ ، منی پور اور گجرات شامل ہیں، 32 مقامات پر پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

پروگرام میں 2020 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کر نے کے لئے وزیر اعظم کے پیغا م پر مبنی کسان فلم کی نما ئش کے بعد زرعی ما ہرین کے ذریعہ ‘‘سنکلپ سے سدھی’’ کے عنوان پر مقالہ اور مہمان خصوصی کا خطاب پیش ہو گا ۔کسانوں کو کسان وگیان کیندروں (کے وی کے)اور مختلف اداروں میں چلا ئی جا رہی مختلف سرگرمیاں دکھا ئی جا ئیں گی تاکہ انہیں جدید ترین ٹیکنا لو جیوں کے ساتھ ہم آ ہنگ کیا جا سکے ۔ اس موقعہ پر شرکا کو ترغیب دینے کے لئے حب الوطنی سے متعلق فلم بھی دکھا ئی جا رہی ہے ۔ ان پروگراموں میں اب تک 33 وزرا / اراکین پا رلیمنٹ /اراکین اسمبلی نے شرکت کی ہے ۔ اس موقعہ پر تقریباً 129 دیگر اہم شخصیات بھی موجود رہے ۔ان پروگراموں میں کثیر تعداد میں کسانوں ، توسیعی کا ر کنوں ، سما جی کا رکنوں اور متعدد اداروں نے شرکت کی ہے ۔ ان پروگراموں کو وسیع پیمانے پر دور درشن اور دوسرے چینلوں پر بھی دکھا یا گیا ہے جو پورے ملک میں اس پیغام کو پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ پروگرام کے شرکا میں کا فی جو ش و خروش ہے اور وہ اس پیغام کو پورے ملک میں لے جا نے کا عزم رکھتے ہیں ۔ اس مدت کے دوران کے وی کے / آئی سی اے آر اداروں / ایس اے یو / اے ٹی ایم اے کے ذریعہ پورے جوش و خروش کے ساتھ نیو انڈیا منتھن پروگرام بھی چلا یا جا ئے گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More