39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے مٹی کی صحت سے متعلق کارڈ اور پی ایم ایف بی وائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا

प्रधानमंत्री ने मृदा स्‍वास्‍थ्‍य कार्ड और पीएमएफबीवाई में प्रगति की समीक्षा की
Urdu News

نئی دہلی۔؍اگست۔وزیراعظم نریندر مودی نے آج زرعی شعبے سے متعلق دو بنیادی اسکیموں مٹی کی صحت سے متعلق کارڈز اور پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا  کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم کو مطلع کیا گیا کہ16 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں مٹی کی صحت سے متعلق کارڈوں کے پہلے مرحلے کی تقسیم کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور توقع ہے کہ باقی ریاستوں میں بھی یہ کام چند ہفتے کے اندر اندر مکمل کرلیا جائیگا۔

وزیراعظم نے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ نمونہ گرڈ اور مختلف لیباریٹریوں میں کی جانے والی جانچ مناسب طریقے سے کی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے رپورٹوں کے معیار کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے یہ بات بھی زور دیکر کہی کہ مٹی کی صحت سے متعلق یہ کارڈز کسی علاقے کے مقامی لہجے میں چھپے ہونے چاہئیں تاکہ کسان انہیں آسانی سے پڑھ اور سمجھ سکیں۔

جدید ٹیکنالوجی کو تیزی سے اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مٹی کی جانچ ہاتھ میں پکڑنے والے آلات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے افسران پر زورد یا کہ وہ اس سلسلے می ںاسٹارٹ اپس اورصنعتوں کے امکان کی تلاش کریں۔

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے سلسلے میں وزیراعظم کو مطلع کیا گیا کہ 2016 کی خریف فصل اور 17-2016 کی ربیع فصل کے 7700 کروڑ  روپے سے زیادہ کی ادائیگی کردی گئی ہے اور اس سے 90 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

افسران نے بھی کہا کہ فصل بیمے سے متعلق دعووں کے لئے جلد اعداد وشمار استعمال کرنے کی غرض سے اسمارٹ فون ، دورحساس نظام ، سیارچے کی مدد سے تیار کیے گئے اعداد وشمار اور ڈرون  استعمال کیے جارہے ہیں۔

زراعت کی وزارت ، نیتی آیوگ اور پی ایم او کے سینئر افسران بھی اس جائزہ میٹنگ میں موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More