27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں کانوں کی اسٹارریٹنگ کے لئے ویب پورٹل کا آغاز

Urdu News

نئی  دہلی: ۔ٹکنالوجی کو ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے سرسبز ، محفوظ اور ہمہ گیر کانکنی کے طریقہ  ہائے کار کو فروغ دینے کی غرض سے کوئلے کی وزارت نے  کوئلہ کانوں کی اسٹارریٹنگ کے لئے ایک ویب  پورٹل شروع کیا ہے ۔ کوئلہ اور کانکنی کے وزیر جناب پرہلادجوشی نے  آج نئی دلی میں اس پورٹل کا آغاز کیا، جس کے توسط سے ملک بھر میں  مصروف عمل کوئلہ کانوں  کی  اسٹارریٹنگ یا ستارہ حیثیت کا تعین کیا جاسکے گا ، مستقبل میں کوئلہ کنٹرولر تنظیموں کے ذریعہ  انہیں اسنا د جاری کی جاسکیں  گی  ، ان کا تجزیہ کیا جاسکے گا اور حتمی  طور پر انہیں  اسٹار ریٹنگ  یا ستارہ حیثیت سے نوازا جائے گا۔

          اس ویب پورٹل  پر ایک باقاعدہ میکانز م دستیاب ہےجس سے مذکورہ ستارہ حیثیت کا تعین کرنا ممکن ہوسکے گا اور اس طریقے سے جو بھی کوئلہ کان،  ملک میں  اسٹارریٹنگ کے معاملے میں  سب سے زیادہ نمبر حاصل کرے گی ، اسے یہ ایوارڈ ایک سرکاری تقریب میں دیا جائے گا۔اس کے علاوہ تمام ترکوئلہ کانیں  سی سی او  کی جانب سے ایک سرکاری سند  حاصل کریں گی اور اس سند  میں   ان کی ستارہ حثییت   او ر کس سال میں  یہ امتیاز انہیں  حاصل ہوا ، اس کا ذکر ہوگا۔ایسی کوئلہ کانیں  جو  95سے لے کر 100فیصد تک کا اسکور حاصل کریں  گی ، انہیں  پانچ ستارہ ،  81 سے  90فیصد تک اسکور حاصل کرنے والی کانوں کو  4ستارہ ، 71سے  80فیصد تک اسکورنگ والی کانوں کو  3ستارہ ،  61 سے  70 فیصد  اسکورنگ  والی کانوں کو  2ستارہ اور 41سے 60 فیصد والی کانوں  کو ایک ستارہ حیثیت حاصل ہوگی ۔صفر سے  40 فیصد تک والی کانوں کو  بھارت میں  کوئلہ کانوں کے لئے  اسٹارریٹنگ پالیسی کے تحت  کوئی ستارہ  حیثیت  نہیں  تفویض  کی جائے گی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/PHOTO2PP7E.JPG

مذکورہ پورٹل  ہر ایک کوئلہ کان کو اپنے ذاتی تجزیہ کے لئے ایک لاگ ان فراہم کرے گا۔ ساتھ ہی ساتھ ضروری دستاویز ات  بھی جاری کی جائیں گی۔کوئلہ کنٹرول تنظیم یعنی سی سی او کے افسراس  لاگ ان کے علاوہ  پورٹل کے توسط سے  ایک علیحدہ لاگ ان  بھی فراہم کریں گے، جس کے توسط سے ازخود تجزیہ  داخل کیا جاسکے گا۔ سی سی او کی جانب سے تشکیل کردہ  اسناد سے متعلق کمیٹی   طے شدہ  پالیسی کے مطابق اپنی رائے کا حتمی اظہار کرے گی  اور بعد ازاں  پورٹل پر اسی لحاظ سے ستارہ حیثیت ریکارڈ کردی جائے گی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/PHOTO1J3L2.JPG

یہاں  یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس کوئلے کی وزارت نے بھارت میں کوئلہ کانوں کے لئے ایک  اسٹارریٹنگ پالیسی وضع کی تھی ۔اس  پالیسی میں   کھلی کوئلہ کانوں میں  50 تجزیہ جاتی کسوٹیوں کو جگہ دی گئی ہے ۔ساتھ ہی ساتھ زیر زمین کانوں  کے لئے 47 اسٹارریٹنگ  پیمانے وضع کئے گئے ہیں، جو 7وسیع ماڈیولز  یعنی کانکنی آپریشن سے متعلق کسوٹیوں  ، ماحولیات سے متعلق کسوٹیوں   ،  تکنالوجیاں اپنانے  ، بہترین کانکنی طریقہ ہائے کار ، اقتصادی کارکردگی  ، باز آبادکاری اور ازسرنو بسانے سے متعلق  پیمانو ں ،  کارکنان سے متعلق  عمل آوریوں   اور سلامتی اور تحفظ سے متعلق  پیمانوں    پر مشتمل ہیں۔  کوئلہ سکریٹری جناب انل کمار جین ،  ایڈیشنل سکریٹری جناب انل کمار تیواری اور دیگر سینئیر افسران  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More