31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں باگھوں کی مردم شماری نے دنیا کے سب سے بڑے کیمرہ ٹریپ وائلڈ لائف سروے ہونے کا ایک نیا گنیز عالمی ریکارڈ قائم کیا

Urdu News

ملک کے لئے آل انڈیا بھارتی باگھ تخمینہ 2018 کا چوتھا چکر ، جس کے نتائج گذشتہ سال عالمی باگھ ڈے کے موقع پر قوم کے سامنے وزیر اعظم شری نریندر مودی کے ذریعہ اعلان کئے گئے تھے، دنیا کا سب سے بڑا کیمرہ ٹریپ وائلڈ لائف سروے ہونے کا گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس کامیابی کو ایک عظیم لمحہ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر ماحولیات شری پرکاش جاوڈیکر نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ یہ آتم نربھر بھارت کی ایک روشن مثال ہے جسے وزیر اعظم کے اپنے الفاظ میں سنکلپ سے سدھی کے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے۔

وزیر ماحولیات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شری نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے ہدف سے چار سال قبل باگھوں کی تعداد دوگنا کرنے کے اپنے عزم کو پورا کیا ہے۔ تازہ ترین سینسس کے مطابق ملک میں اب ایک تخمینہ کے مطابق 2967 باگھ ہیں۔ اس تعداد کے ساتھ ، ہندوستان باگھوں کی عالمی آبادی کا تقریبا 75 فیصد ہے اور سنہ 2022 کے ہدف سال سے بہت پہلے 2010 میں سینٹ پیٹرزبرگ میں شیروں کی تعداد دوگنا کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرچکا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے توصیف نامہ میں لکھا گیا ہے: “2018-19 میں کئے گئے سروے کے چوتھے اٹریریشن ۔ وسائل اور اعداد و شمار دونوں کے لحاظ سے اب تک کا سب سے جامع رہا ہے۔ کیمرا ٹریپ (موشن سینسر کے ساتھ لگے ہوئے باہری فوٹوگرافک آلات جو کسی بھی جانور کے گزرنے پر ریکارڈنگ شروع کر دیتے ہیں) کو 141 مختلف سائٹوں میں 26،838 مقامات پر رکھا گیا تھا اور 121،337 مربع کلومیٹر (46،848 مربع میل) کے موثر علاقے کا سروے کیا گیا۔ مجموعی طور پر کیمرا ٹریپ نے وائلڈ لائف کی34،858،623تصاویر کھینچیں جن میں76،651باگھوں کے،51,777تیندوے کے، بقیہ دیگر جنگلی جانوروں کے تھے۔

بے مثال کیمرا ٹریپ کے استعمال کے ساتھ ساتھ ، 2018 “اسٹیٹس آف ٹائیگرز ان انڈیا” کا تخیمنہ وسیع پیمانے پر فٹ سروے کے توسط سے بھی کیا گیا جس میں 522،996 کلومیٹر (324،975 میل) کا سفر طئے کیا گیا اور ویجیٹبل اور گوبر والے 317،958 رہائش کی جگہوں کو شامل کیا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق جنگلات کا کل رقبہ 381،200 مربع کلو میٹر(147،181 مربع میل) تھا ۔

سال 2018 کے تازہ ترین نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں اب ایک اندازے کے مطابق 2967 باگھ ہیں جن میں سے 2461 باگھوں کی انفرادی طور پر تصویر لی گئی ہے، جو باگھوں کی آبادی کا مجموعی طور پر 83٪ ہے ، جو سروے کی جامع نوعیت کو اجاگر کرتا ہے۔

پوری دنیا میں پروجیکٹ ٹائیگر جیسے پروگرام کے متوازی شاید ہی کوئی دیگر پروگرام ہے جس کی شروعات 9 باگھ ریزرو سے کی گئی تھی اور اسے حال میں 50 باگھ ریزروس میں چلایا جا رہا ہے۔ ہندوستان نے باگھوں کے تحفظ میں اب مضبوطی سے ایک قائدانہ کردار قائم کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More