28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کوویڈ -19 سے نمٹنے کے لئے آر سی ایف نے ایک نیا پروڈکٹ پیش کیا:آئیسو پراپل الکحل ( آئی پی اے) پر مبنی ہینڈ کلینزنگ جل

Urdu News

کووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے حکومت ہند کے ذریعہ کی جا رہی کوششوں میں مددکرنے کے لئے کیمیا اور کھاد کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کے ادارے راشٹریہ کیمیکلس اینڈ فرٹیلائزرز لمٹیڈ ( آر سی ایف) نے ہینڈ کلینزنگ آئی پی اے جیل ’ آر سی ایف سیفرولا ‘ پیش کیا ہے۔

آر سی ایف کے مطابق یہ ہینڈ کلینزنگ جیل ایک جلد دوستانہ موئسچرائزر پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر ہے جس میں آئسو پرویائل الکحل (آئی پی اے) اور ایلو ویرا کا عرق ہے۔ یہ وٹامن ای کے ساتھ افزودہ ہوتا ہے اور اس میں تازہ لیموں کی خوشبو ہے۔

آر سی ایف نے اس ہاتھ کی صفائی کرنے والے جیل کو آسانی سے دستیاب کرانے کے لائق 50 ملی لیٹر اور 100 ملی لیٹر کی بوتلوں میں بالترتیب پچیس روپئے اور پچاس روپئے فی بوتل کی کفایتی قیمت پر دستیاب کرایا ہے۔ یہ اس پروڈکٹ کے لئے کمپنی کے ذریعہ متعین زیادہ سے زیادہ خردہ قیمت ہے۔ آر سی ایف نے اس پروڈکٹ کو اپنے ملک میں وسیع تقسیم کے نیٹ ورک کے ذریعہ بازار میں لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

کووڈ۔ انیس کے حالیہ قہر اور ہینڈ سینیٹائزر کی بازار میں مانگ کے پیش نظر آر سی ایف نے وبا کی روک تھام کے لئے ایک چھوٹے سے تعاون کے طور پر محفوط اور مناسب قیمت کے پروڈکٹ کا متبادل پیش کیا ہے۔

آر سی ایف کے سی ایم ڈی ، شری ایس سی مڈجریکر نے کہا کہ ان کی کمپنی کو آر سی ایف ہینڈ کلینسنگ آئی پی اے جیل کی ایک نئی پروڈکٹ متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے۔ یہ پروڈکٹ موجودہ وبا کی روک تھام کی سمت میں آر سی ایف کی ایک چھوٹا سا تعاون ہے۔

آر سی ایف ایک “منی رتن” کمپنی ہے جو ملک میں کھاد اور کیمیائی مادے تیار کرنے والی سرکردہ کمپنی ہے۔ اس میں یوریا ، کمپلیکس فرٹیلائزرز، حیاتیاتی کھادیں ، مائیکرو غذائی اجزاء ، پانی میں گھلنشیل کھادیں ، مٹی کنڈیشنر اور وسیع پیمانے پر صنعتی کیمیکل تیار ہوتے ہیں۔ یہ کمپنی دیہی ہندوستان میں ایک گھریلو نام ہے جس کے برانڈ “اُجولا” (یوریا) اور “سوفلہ” (کمپلیکس فرٹیلائزر) ہیں جو اعلی برانڈ ایکویٹی رکھتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More