26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت ساحلی اور بندرگاہوں سے منسلک سڑکوں کی ترقی

Urdu News

نئی دہلی،30/مارچ ،سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جناب پون رادھا کرشنن نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ بھارت مالا پری یوجنا کے تحت  منجملہ دیگر امور کے گلیاروں کی ترقی، سرحدی سڑکوں کی ترقی، ساحلی اور بندرگاہوں سے منسلک سڑکوں کی ترقی کا کام بھی شامل ہے ۔ شاہراہوں کی تعمیر پی پی پی طرز پر عمل میں آتی ہے یعنی بناؤ ، چلاؤ اور منتقل کرو۔ اس کے علاوہ مخلوط سالانہ طریقہ (ایچ اے ایم) اور انجینئرنگ حصولیا بی اور تعمیرات طرز بھی اپنایا جاتا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ 16-2015 اور 17-2016 کے مالی سال کے دوران جس قدر قومی شاہراہ کی تعمیر عمل میں آئی اس کی تفصیلات پر مبنی گوشوارہ درج ذیل ہے۔

مالی سال تعمیر شدہ قومی شاہراہوں کی مجموعی لمبائی کلومیٹر میں
2015-2016 6061
2016-2017 6611

فروری 2017تک

Related posts

10 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More