38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کی وزارت کوچی میں یکم اور 2اپریل کو ‘‘اسمارٹ انڈیاہیک تھن 2017’’ کا اہتمام کریگی

Urdu News

نئی دہلی،30/مارچ ،سیاحت کی وزارت یکم تا دو اپریل 2017کو، کوچی –کیرالہ میں ‘‘ اسمارٹ انڈیا ہیکتھن 2017’’ گرینڈ فائنل مقابلے کا اہتمام کرے گی، جس میں ملک بھر کے ٹیکنالوجی اداروں/انجینئرنگ کالجوں سے آئے ہوئے 230طلبہ پر مشتمل 53ٹیمیں حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ اسمارٹ انڈیا ہیکتھن کا اہتمام ملک کے 26شہروں میں کیاجارہا ہے، جس میں کوچی کا نام بھی شامل ہے۔ اس اہتمام میں حکومت کے 29محکموں کا تعاون شامل ہے۔ ہیکتھن کا آغاز دراصل وزارت فروغ انسانی وسائل کی ایک پہل قدمی ہے اور اس کا اہتمام آل انڈیا کونسل برائے تکنیکی تعلیم کے تعاو اشتراک سے کیاگیا ہے۔اس اہتمام کا مقصد یہ ہے کہ نوجوانوں کی تکنیکی مہارت اور خلاقیت کو تکنیکی اداروں میں بروئے کار لایا جائے۔

سیاحت کے شعبے کے لئے ہیکتھن کا اہتمام کوچین کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس کوٹھا منگلم کے تحت مار بیسلیوس انسٹی ٹیوٹ میں کیاجائےگا۔ اس اہتمام کے تحت سیاحت کے شعبے میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے پر توجہ مرکوز کی جائےگی۔

Related posts

11 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More