42 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیلو انڈیا کا ترانہ،200ملین سے زیادہ لوگوں تک پہنچا

Urdu News

نئی دہلی، کھیلو انڈیا کا ترانہ، جو 15 جنوری 2018 کو  پیش کیا گیا تھا، پہلے ہی مقبولیت کی اونچائیوں تک پہنچ چکا ہے۔ یہ ترانہ یو ٹیوب، فیس بک،  ٹوئیٹر اور انسٹا گرام جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 200 ملین سے زیادہ رسائی حاصل کرچکا ہے۔ یہ ترانہ فلمی ہستیوں اور سیاست دانوں میں یکساں مقبول ہے۔ سچن تیندولکر سے لے کر امیتابھ بچن تک سبھی نے  سوشل میڈیا کے چینلوں پر اس کوشش کی ستائش کی ہے جو  اس پروگرام میں نئی جان ڈالنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

اس ترانہ کا آغاز نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے پچھلے پیر کے روز نئی دہلی میں اسٹار انڈیا کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب سنجے گپتا کے ساتھ کیا تھا۔

کھیلو انڈیا ترانہ، کھیلو انڈیا اسکول گیمس سے پہلے شروع کیا گیا ہے، جو نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے ذریعے نوجوانوں میں کھیل کود میں وسیع شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے  کی گئی ایک پہل ہے۔

پرجوش کمپوزیشن ،کھیلو انڈیا کا ترانہ اب ٹی وی ’اوہ‘ اور دیگر میڈیا پر براہ راست نشریئے کے لئے تیار ہے۔ اس ترانہ کو اوگلیوی نے تیار کیا ہے  جبکہ لوئس بینک نے اس کی دھن بنائی ہے اور اسے نروان فلمس کے ذریعے فلمایا اور تیار کیا گیا ہے۔

کھیلو انڈیا پروگرام مختلف سطحوں پر اسکولی کھیل کود کی میزبانی کے لئے تیار ہے جنہیں اسٹار اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ ہر سال 17 سے کم عمر کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ اور ایک پورٹل کے ذریعے ایک ہزار کھلاڑیوں کو منتخب کیاجائے گا اور انہیں پانچ لاکھ روپے سالانہ کا وظیفہ دیا جائے گا جو مسلسل 8 سال کے لئے ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More