35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کورآف الیکٹرانکس اور میکینکل انجینئرس کے ذریعے سائیکل مہم

Urdu News

نئی دہلی، کورآف الیکٹرانس اور میکینکل انجینئرس نے اپنی پلیٹینم جبلی تقریبات کے حصے کے طور پر ایک انوکھی الٹرا سائیکل مہم کا انعقاد کیا۔ سکندرآباد سے 15 اگست 2018 کو اس مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا اور یہ سائیکل مہم تمام ریاستوں سے گزر کر ملک بھر کی 25 ہزار کلو میٹر کی مہم طے کرے گی۔

اب تک اس سائیکل مہم کے تحت 18 ہزار350 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا ہے۔ ٹیم نے اپنا اگلا مرحلہ شروع کردیا ہے، جس کا مقصد کل 5918 کلو میٹر کا سفرایک ریکارڈ ٹائم کے اندر  طے کرنا ہے، تاکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کراسکیں۔  15 نومبر 2018 کو صبح 8 بجے راج پتھ سے ڈی جی ای ایم ای لیفٹیننٹ جنرل کے کے اگروال نے اس ٹیم کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More