23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بچہ مزدوری کے خاتمے کے لئے پینسل پورٹل کا اجراء

Urdu News

نئی دہلی، محنت اور روزگار کےو زیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے  آن لائن پورٹل پینسل (کوئی بچہ مزدوری نہیں کے مؤثرنفاذ کے لئے پلیٹ فارم) تیار کیا ہے جسے 26 ستمبر 2017 کو لانچ کیا گیا۔ اس پورٹل کا مقصد بچے اور نابالغ مزدوری (ممانعت اور ریگولیشن) ایکٹ-1986 کے ضابطوں اور  بچے  اور نابالغ مزدوروں کی بازآبادکاری کے قومی بچہ مزدوری پروجیکٹ (این سی ایل پی) اسکیم کے مؤثر نفاذ کے لئے ایک نظام فراہم کرنا ہے۔

 پینسل پورٹل کے اہم عنصر  میں  ایک شکایتی کارنر ، بچہ اور نابالغ مزدوروں کا پتہ لگانے کا نظام، این سی ایل پی اور ریاستی ریسورس سینٹر اور محنت اور روزگار کی وزارت کے درمیان رابطے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پورٹل پر حاصل ہونے والے اعدادوشمار کو خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے ساتھ ساجھیداری کی جائے گی۔ ریاستی حکومت کی سطح پر نگرانی کا کام ریاستی محنت محکمے میں قائم ریاستی ریسورس سینٹر کے ذریعے کی جائے گی۔ ضلع کی سطح پر ضلع کے نوڈل افسر (ڈی این او) کو  اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں شکایتوں پر کارروائی کرنے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More