34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایکواڈور اور کولمبیا کی دوطرفہ میٹنگ

द्विपक्षीय बैठकें – इक्‍वाडोर और कोलंबिया (16-19 मई, 2017)
Urdu News

نئی دہلی۔؍مئی۔کامرس سکریٹری محترمہ ریتا ٹیوٹیا نے ایک سرکاری اور تجارتی وفد کی قیادت کی جس نے 16 سے 19 مئی 2017 کے دوران ایکواڈور اور کولمبیا کا دورہ کیا۔

ایکواڈور میں انہوں نے ایکواڈور کے کامرس کے وزیر جناب جوان کارلوس کسینیلی کے ساتھ دوطرفہ میٹنگیں کیں اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات پربات چیت کی ۔

دونوں ملکوں کے صنعتی نمائندوں کے ساتھ بھی ایک میٹنگ بھی منعقد کی گئی جس میں کامرس کی سکریٹری اور جناب جوان کارلوس نے شرکت کی۔ بھارت کی طرف سے دواسازی، آئی ٹی ، آٹو ، کانکنی اور تعمیر  بایو ایندھن  ، زرعی ، کیمیاوی مادوں ، لوہے اور اسٹیل اور کپڑے کے شعبوں کی نمائندہ کمپنیو ں اور فکی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایکواڈور کی طرف سے اس کے تجارتی نمائندوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

دورے کےد وران کامرس سکریٹری نے اقتصادی اور تجارتی مشترکہ کمیٹی (جے ای ٹی سی او) کی پہلی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ ایکواڈور کی طرف سے اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت تجارت ، انٹیگریشن اور تجارتی چارہ جوئی کے نائب وزیر ڈاکٹر ہم برتو جیمنیز نے کی۔

بھارت اور ایکواڈور دونوں نے اس اقدام سے اتفاق کیا کہ وہ اپنے دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کریں تاکہ وہ اپنے بڑھتی ہوئی اور متوازن

ایکواڈور کے ساتھ دو طرفہ تجارت 16-2015 میں 71 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر ہے جس میں برآمدات 153.20 ملین اور درآمدات 563.77 ملین ڈالر تھی۔ ایکواڈور نے ترجیحی تجارتی معاہدے کیلئے بات چیت کا عمل شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تاکہ باہمی مفادات کیلئے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنایا جاسکے۔

دونوں ملکوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ ان کی متعلقہ سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق ایجنسیوں کے درمیان تعاون کو گہرائی بخشی جائے تاکہ دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی موقعوں سے متعلق معلومات ایک دوسرے کو اور زیادہ دی جائیں۔

کولمبیا میں انہوں نے غیرملکی اُمور کی وزارت میں کثیر ملکی اُمور کے نائب وزیر جناب فرانسسکو ایچی ویری لارا کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات پر بات چیت کی۔

انہوں نے بھارت کولمبیا تجارتی ترقیاتی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیٹی کی تیسری میٹنگ کی بھی مشترکہ صدارت کی۔ کولمبیا کی طرف سے میٹنگ کی صدارت جناب جیوئر ہمبرتو گامبوا بیناویدیز نے کی جوکولمبیا کی حکومت میں  کامرس ، صنعت اور سیاحت کے نائب وزیر ہیں۔

طرفین نے اس عہد کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کی موجودہ اقتصادی صورتحال کی مناسبت سے باہمی مفاد کے شعبوں میں مشترکہ مقاصد کے لئے کام کرنے کی غرض سے مختلف گنجائشوں کی تلاش کی جائے۔ ٹیلی کمیونیکیشن ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، معدنیات ، ہائیڈروکاربن ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی ، صنعتی ٹیکنالوجی، دواسازی ، بایوٹیکنالوجی مصنوعات، کیمیاوی مادے ، کپڑے کی صنعت ، دوپہیہ گاڑیوں ، آٹوموبیل اور آٹوپُرزے ، کوئلے کی کانکنی ، جواہرات اور زیورات ، معدنیات ، مشینیں ، غیرروایتی توانائی وغیرہ جیسے شعبوں میں کافی زیادہ گنجائش ہے کہ ان میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دیاجائے۔

کولمبیا کے ساتھ بھارت کی دو طرفہ تجارت 16-2015 میں 1695.89 تھی جس میں برآمدات 888.11 ملین ڈالرز اور درآمدات 807.79 ملین ڈالرز تھی۔

چونکہ کولمبیا اپنی برآمدات کو تنوع دینے کیلئے موقع تلاش کررہا ہے لہٰذا اس نے زراعت اور خوراک کی ڈبہ بندی میں تعاون کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ کولمبیا کی جو بڑی برآمداتی اشیاء ہیں ان میں پٹرولیم ، کوئلہ، قیمتی پتھر زمرد ، کافی ، نِکل، پھول ، کیلا اور ملبوسات شامل ہیں۔

دونوں ملکوں کے صنعتی نمائندوں کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں تجارتی موقعوں پر بات چیت کی گئی۔ اس میٹنگ سے  کامرس کی سکریٹری نے خطاب کیا۔ انہوں نے تجارتی گھرانوں پر زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں کی اس بڑی گنجائش کو تلاش کریں جس سے تجارت کے موقع فراہم ہوتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More