30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نظام الدین احمد ہندوستان کے دورے پر

बांग्‍लादेश के नौसेना प्रमुख एडमिरल निजामुद्दीन अहमद भारत की यात्रा पर
Urdu News

نئی دہلی۔ ؍اگست۔بنگلہ دیش کی بحریہ کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نظام الدین احمد28 سے 30 اگست 2017 تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دورے کا مقصد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ بحریہ کے تعلقات کو مستحکم کرنا اور بحریہ کے تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا ہے۔

بنگلہ دیش بحریہ کے چیف آف نیول اسٹاف 28 اگست 2017 کو ہندوستانی بحریہ کے چیئرمین چیف آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل سنیل لانبا اور دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ ایڈمرل نظام الدین احمد اپنے اس دورے کے دوران فضائیہ کے سربراہ سےبھی ملاقات کریں گے اور وزیر دفاع ، قومی سلامتی کے مشیر اور دفاعی سکریٹری سے بھی ملاقات کریں گے۔ نئی دلّی کے علاوہ ایڈمرل نظام الدین وشاکھا پٹنم بھی جائیں گے جہاں پر وہ آئی این ایس کلنگا ، آئی این ایس کرن اور آئی این ایس ستواہن سمیت بحریہ کے مختلف اداروں کا دورہ کریں گے۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بحریہ کا تعاون روایتی طور پر مستحکم ہے ، جس میں صلاحیت سازی اور صلاحیت کو فروغ دینے کے اقدامات سمیت تربیت ، پورٹ کالس ، راہ کی مشقو ں کے ذریعے فوجی کارروائی سے متعلق تعاون شامل ہے۔ بنگلہ دیش کی بحریہ اس وقت انڈین اوشین سمپوزیم (آئی او این ایس) کی سربراہ بھی ہے جو کہ ہندوستانی بحریہ کے ذریعے شروع کیا گیا کثیر فریقی بحری تعاون پلیٹ فارم ہے۔ بنگلہ دیش کی بحریہ نومبر 2017 میں بین الاقوامی کثیر فریقی بحری تلاش اور بچاؤ کی مشق آئی ایم ایم ایس اے آر ای ایکس بھی کرے گی جس کا انعقاد آئی او این ایس کے تحت کیا جائیگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More