37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ کے اٹل اختراعی مشن کے ذریعے نوجوانوں کے قومی دن کی ماقبل شام کو اٹل ٹنکرنگ لیب ہینڈبُک کا اجرا ء

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ اٹل اختراعی مشن(اے آئی ایم) کے ذریعے سوامی وویکانند کے یوم پیدائش، جو کہ نوجوانوں کے لئے قومی دن کے طورپر بھی منایا جاتا ہے، کی ماقبل شام کو ‘‘اٹل ٹنکرنگ لیب ہینڈ بُک-‘‘نئی دشائیں ، نئی نرمان، نیا بھارت’’ کا اجراء عمل میں آیا، تاکہ ملک بھر میں ٹنکرنگ اور اختراع کے جذبے کو فروغ دیا جاسکے۔

اٹل ٹنکرنگ لیب ہینڈ بُک کا اجراء نیتی آیوگ کےچیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) جناب امیتابھ کانت، اٹل اختراعی مشن کے مشن ڈائریکٹر (ایم ڈی) جناب راما ناتھن رامانند، ڈیل ای ایم سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب آلوک اوہری اور لرننگ لنکس فاؤنڈیشن (ایل ایل ایف)کی چیئرپرسن ڈاکٹر انجلی پرکاش کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

ان لوگوں نے طلباء کے لئے دس مہینے کے کاروباری پروگرام کا بھی اعلان کیا، جو کہ اٹل ٹنکرنگ میراتھن 2017ء کے اعلیٰ ترین6 اختراعات کو تعاون فراہم کرنے کے لئے  ایک بھرپور امداد یافتہ پہل ہے، تاکہ ان کے اختراعات کے اصل نمونوں کو عمل میں لایا جاسکے، انہیں رفتار فراہم کیا جاسکے اور انہیں بازارکی مصنوعات تک لے جایاسکے۔

ان اختراعات میں وسیع سماجی اثرات رکھنے والے 6کلیدی موضوعات  مثلاً آلودگی سے پاک توانائی ، فضلات کا بندوبست ، زرعی ٹیکنالوجی، حفظان صحت، اسمارٹ موبلٹی  اور آبی وسائل  کے نئے نمونے شامل ہیں۔

پانی کو صاف اور پانی کی صفائی کی نگرانی کرنے والے ایک اسمارٹ ٹیپ(ٹونٹی)سے لے کر کم قیمت کے آیورویدک  ہربل  ایئر اسپرے جو کہ  فضائی ماحول سے مضر اور نقصان دہ  مائیکروبس کو ختم کرتا ہے،پر مشتمل  یہ اعلیٰ ترین 6 مصنوعات،  اے آئی ایم کے تحت اٹل ٹنکرنگ لیب  کے اندرڈیزائن کئے گئے ہیں۔ان اعلیٰ ترین 6 اختراعات کا مقصد بازار میں جدید تصورات کو فروغ دینا اور صنعت کاروں اور کاروباریوں کے نسل کو تحریک فراہم کرنا ہے۔

اٹل ٹنکرنگ لیب ہیندبُک، اٹل ٹنکرنگ لیب کے ساتھ ملک بھر کے نوجوان اختراع کاروں کے تجربات کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ہینڈ بک گزشتہ دو برسوں کے دوران اٹل ٹنکرنگ لیب  کے ذریعے تیار کئے گئے اے ٹی ایل ماحولی نظام کے مسائل  سے متعلق مطالعات ، کلیدی لرننگ، طریقہ ہائے کار، وسائل  اور رہنما خطوط سے متعلق ایک جامع خلاصہ ہے۔ اس میں گزشتہ برس کے دوران اختراعات کا جشن منانے اور انہیں انعامات فراہم کئے جانے سے متعلق کچھ مثالیں بھی شامل ہیں۔

یہ ہینڈ بک ایک ایکشن پلان کی حیثیت سے بھی کام کرے گا، جو کہ سرکاری و نجی شراکت داری اور مرکزی و ریاستی اشتراک و تعاون کے ذریعے اٹل ٹنکرنگ لیب اقدامات کے طریقہ کار کے لئے بنیاد فراہم کرے گا۔ اس ہینڈ بک کا مقصد ہائی اسکول سطح پر ٹنکرنگ اور اختراع کے لئے ایک پا ئیدار اور ترقی پذیر طریقہ کار پیدا کرنے کے تئیں اسکولی اور انتظامی ماحولی نظام میں تمام شراکت داروں کو ایک ساتھ جمع کرنا ہے۔

سوامی وویکا نند، جوکہ بذات خودسائنٹفک مزاج کے حامل اور مہارت کے باکمال اور مثالی شخص تھے، کے یوم پیدائش کی ما قبل شام کو جاری کئے گئے ہینڈ بک  کا مقصدملک بھر کے سیٹ اپ میں مزید اختراعی لیب قائم کرنے کے لئے رہنما دستاویز کی حیثیت سے  کام کرنا ہے۔

نیتی آیوگ کے اٹل اختراعی مشن کے بارے میں:

اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم) ملک میں اختراع اور تجارت و کاروبار کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے حکومت ہند کا  ایک فلیگ شپ اقدام ہے۔ اٹل اختراعی مشن کے ذمے یہ کام سونپا گیا ہے کہ  وہ متعدد پروگراموں کے ذریعے ملک کے اختراعی ماحولی نظام کے نگرانی کے لئے ایک تناور ڈھانچہ تشکیل دے اور ملک کے اندر اختراعی ماحولی نظام میں انقلاب برپا کرے۔اس عمل کے دوران وہ ہمہ جہت اختراعات  کو شامل کرے۔اٹل ٹنکرنگ لیباریٹریاں(اے ٹی ایل) اختراع کاروں کو فروغ دینے کے علاوہ  اٹل اِنکیو بیشن سینٹر کا قیام کرتی ہیں اور مستحکم انکیوبیشن مراکزکو تعاون فراہم کرتی ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان اختراعات کے لئے اختراع کاروں کو بازار تک رسائی حاصل ہوسکے اور صنعت و کاروبار کے لئے تعاون فراہم ہوسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More