40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحری آلودگی کے لئے تدارکی اقدامات

Urdu News

نئی دہلی،  ہاز رانی  کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) اور کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی

کھادوں کے وزیر  جناب منسکھ منڈاویہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ حکومتِ ہند نے بحری آلودگی کی روک تھام کے لئے مختلف النوع تدارکی اقدامات کئے ہیں ۔ وزیر موصوف نے بتایا ہے کہ بھارت نے  ایم اے آر پی  او ایل ( بحری آلودگی کی روک تھام سے متعلق بین الاقوامی کنونشن ) پر دستخط کر رکھے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، بحری آلودگی کی روک تھام  مرچنٹ شپنگ رولز ، 2009 کے تحت بھی کی جاتی ہے ، جنہیں مرچنٹ شپنگ ایکٹ ، 1958 کے تحت وضع کیا گیا تھا  ۔ 

          وزیر موصوف نے بتایا کہ بھارتی پرچم والے بحری جہازوں کا وقفے وقفے سے سروے کیا جاتا ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ مذکورہ تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کریں ۔ اس کے علاوہ ، بھارتی بحری جہازوں کے معائنے بھی  انہی قواعد و ضوابط کی روشنی میں انجام دیئے جاتے ہیں ۔ اسی طرز پر غیر ملکی بحری جہازوں کا معائنہ بھی  پورٹ اسٹیٹ انسپیکشن رجیم کے تحت کیا جاتا ہے اور  خلاف ورزی یا انحراف کی صورت میں  بڑا جرمانہ وصول کیا جاتا ہے ۔

          جناب منڈاویہ نے مزید بتایا کہ  تمام متعلقہ وزراء اور محکموں سے متعلقہ شراکت داروں پر مشتمل ایک کمیٹی  ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی  کی وزارت کے ذریعے تشکیل دی گئی ہے تاکہ  بحری پلاسٹک آلودگی کو  روکا جا سکے اور اس سلسلے میں آڈر نمبر 17/7/2019 – ایچ ایس ایم ڈی مورخہ  14 مئی ، 2019 جاری کیا گیا ہے ۔ مذکورہ کمیٹی  تمام تر وزارتوں / محکموں کے ساتھ تال میل بناکر کام کرے گی اور وزارتوں کو رہنمائی فراہم کرے گی ۔ ساتھ ہی ساتھ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی حکومتوں کو بھی  بحری پلاسٹک آلودگی کے مسئلے  اور دیگر متعلقہ پہلوؤں سے نمٹنے کے لئے تحقیق ، پالیسی پلاننگ ، ٹیکنا لوجی کے استعمال اور عوامی بیداری وغیرہ کے سلسلے میں مشورے دے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More