35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے لداخ کیلئے اولین موسم سرما گریڈ ڈیزل فروخت مرکز کا وزیر داخلہ کے ذریعے افتتاح

Urdu News

نئی دہلی: وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج لداخ خطے کیلئے اوّلین ونٹر گریڈ ڈیزل آؤٹ لیٹ کاآغاز کیا جو ازحد برعکس موسمی حالات کے دوران ڈیزل میں  رونما ہونے والے جماؤ  کی وجہ سے عوام کو لاحق ہونے والی پریشانیوں کا سدباب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ  پانی پت ریفائنری نے پہلی مرتبہ ونٹر گریڈ ڈیزل تیار کیا ہے۔ اس کے اندر 33ڈگری سلیس  کے درجہ حرارت کی قوت موجود ہوگی اور ازحد برعکس موسمی حالات میں بھی یہ رقیق بنارہے گا اور عام گریڈ کے ڈیزل کے برعکس  اس خطے میں درپیش موسمی حالات کے مطابق کارآمد رہے گا کیوں کہ اس خطے میں عام قسم کا ڈیزل ازحد برعکس موسمی حالات کے نتیجے میں  استعمال کے لئے دشوار ترین ثابت ہوتا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت 2014 سے ہی لداخ کے خطے کو ملک کے بقیہ حصہ کے برابر لانے کا عہد کررکھا ہے۔ یہ خطہ گزشتہ 70 برسوں سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آرٹیکل 370 کی منسوخی اس سمت میں پہلا قدم تھا۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کی حیثیت میں لائی گئی تبدیلی اور فراہم کرائے گئے  افزوں بجٹ  سے اس خطے  کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مقامی طور پر ٹیکس لگانے کی نو متعارف کردہ تجاویز  سے بھی وہاں مالی وسائل منظم ہوسکیں گے۔

نریندر مودی حکومت کی جانب سے سری نگر- لیہہ ٹرانسمیشن لائن برائے بجلی ، 14 شمسی پروجیکٹ برائے لیہہ اور کرگل ، لداخ یونیورسٹی، دو نئے ڈگری کالجوں کا قیام، پانچ نئے سیاحتی مراکز کا قیام اور سیاحوں کیلئے  راستوں کی تعمیر اور کوہ پیمائی کیلئے سہولتوں کی فراہمی، ہیلی کاپٹر کے لئے  رعایتی انتظام اور ضلعی اسپتال کی تازہ کاری سمیت  گزشتہ پانچ برسوں میں  متعدد ترقیاتی اقدامات کے سلسلے کا حوالہ دیتے ہوئے  جناب شاہ نے کہا کہ  لداخ، لیہہ اور کرگل کے  باشندگان اب انہیں حقوق کے حامل ہوں گے جو دیگر عوام کو حاصل ہیں اور وہ ملک کی ترقی میں برابر کے شریک کار ہوں گے۔

جناب شاہ نے کہا کہ 9 ایم ڈبلیو پاور پروجیکٹ کے علاوہ 50 ہزار کروڑ روپئے کی منصوبہ جاتی لاگت سے  بھارت کے سب سے بڑے شمسی پروجیکٹ یعنی 7500 میگاواٹ کے پروجیکٹ کی تکمیل چار برسوں میں مکمل کرلی جائے گی۔ اس سے نہ صرف یہ کہ لداخ کے خطے میں ترقی وقوع پذیر ہوگی بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ونٹر گریڈ ڈیزل نہ صرف یہ کہ آمدورفت کو آسان بنائے گا اور ازحد سرد موسم میں جب سیاحوں کاسیزن ہوتا ہے اس وقت نقل وحمل میں معاون ہوگا بلکہ سیاحت کو بھی فروغ دیگا اور اس خطے کے عوام کی ضروریات کی تکمیل کریگا اور مجموعی اقتصادی ترقی میں بھی معاون ہوگا۔

ٹور اور ٹیکسی آپریٹرس اور عام انسان جو اس دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے لیہہ سے جڑے ہوئے تھے انہوں نے  اس تاریخی قدم کیلئے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈیزل کی یہ نئی شکل  اس خطے میں ایک  نئی صبح طلوع میں معاون ہوگی۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان ، لداخ کے رکن پارلیمنٹ جم یانگ سیرنگ نامگیال اور وزارت داخلہ و وزارت پٹرولیم کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More