33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شہری ہوابازی کی وزارت نے اپنے ویب پورٹل ائیر سیوا کی تازہ کاری کے لئے

Urdu News

نئی دہلی،۔جولائی   ۔شہری ہوابازی  کی وزارت نے پچھلے ہفتے تمام دعوے داروں کی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس کا مقصد  ایئر سیوا ویب پورٹل کی تازہ کار  شکل  ایئر سیوا   2.0  کی تازہ کار ی کی لئے مشورے طلب کرنا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پچھلے سال نومبر میں شروع کئے جانے والے موبائل ایپ  کی تازہ کاری بھی  اس میٹنگ کے مقاصد میں شامل تھی۔ جس کا مقصد  ہوائی سفر کو  آسان اور دشواریوں سے پاک بنانا ہے ۔  خدمات میں بہتری ، صارفین  کے آرام میں اضافے اورشکایات کے فوری تدارک         کے لئے کارآمد  مشوروں اور تجاویز پر غوروخوض کے بعد  ایئر سیوا 2.0   کی چہرہ کاری کے عمل میں استعمال کیا جائے  گا۔

           یہ عمل ایئر سیوا 1.0  کی کامیابی کے بعد شروع کیا گیا ہے ۔ ایئر سیوا 1.0  کا پورے ملک میں خیر مقدم کیا گیا تھا ،جس کے تحت اب تک  تقریباََ  19000 ایپ  ڈاؤن لوڈ کئے جاچکے ہیں اور 65000 سے زائد  ویب پورٹل  بھی اس کے  قیام سے اب تک ڈاؤن لوڈ کئے جاچکے ہیں۔  92  فیصد سے زائد شکایات کا تدارک کیا جاچکا ہے ۔ان میں سے بیشتر شکایات کا تدارک مدت مقررہ کے اندر کیا گیاہے ۔

          یہ وزارت  صارفین کو  محفوظ  اور آرام دہ ہوائی سفر کی سہولت دستیاب کرانے کے تئیں عہد بستہ ہے۔  پروازوں میں تاخیر   باز ادائیگی،   لمبی قطاروں          ،ہوائی اڈوں پر ناکافی سہولیات    اور سامان کےگم ہوجانے کی شکایتیں ، ان عام مسائل کی حیثیت رکھتی ہیں جو ایک ہوائی مسافر کو درپیش ہوتی ہیں ۔ان مسائل کے باقاعدہ تدارک کی ضرورت تھی ، بجائے اس کے کہ اسے عبوری طور پر حل کیا جاتا ۔شہری ہوابازی  کی وزارت نے  26  نومبر 2016  کو ایئر سیوا ویب پورٹل اور موبائل ایپ جاری کیا تھا  جس کا مقصد ان شکایات کا تدارک کرنا تھا۔  ایئر سیوا  ویب پورٹل ایک مشترکہ ویب پورٹل کے ذریعہ  استعمال کیا جاتا ہے ۔اس کے ساتھ ہی  اینڈرائڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارموں   کے لئے موبائل ایپ زیر استعمال  لایا جاتا ہے ۔ای- پورٹل میں  شکایت کے تدارک کے نظام   ،شکایات کے تدارک کے لئے دفتری کارروائیاں  ،پرواز کی نوعیت /جدول  ، معلومات  ،ہوائی اڈے کی معلومات اور ایف اے کیو   شامل ہے۔

اب صارفین  اندرون ملک اور بیرون ملک کی تمام پروازوں کی نوعیت ایک ہی بار میں حاصل کرسکتے ہیں ۔علاوہ ازیں موسم کے حالات  اور کچھ مخصوص ہوائی اڈوں کے لئے فضائی خدمات بھی اس پورٹل پر دستیاب ہیں ۔    اب پرواز کی تفصیل محض  پرواز کے نمبر سے یا کسی مخصوص  ہوائی اڈے سے تمام پروازوں کی تفصیل ، ہوائی اڈے کی خدمات سے متعلق معلومات     بھی  اس پورٹل سے حاصل کی جاسکتی ہے ،جس میں   پہیوں والی کرسی کی  فراہمی ،گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت  ،آرام کرنے کی جگہ اور وائی فائی  خدمات شامل ہیں۔

واضح ہوکہ شکایات    کا بر وقت اور تسلی بخش تدارک صارفین کے لئے اہم ترجیح کی حیثیت رکھتے ہیں ۔  کیونکہ صارف کو   اپنی شکایات کے تدارک کے لئے مختلف دعوے داروں سے رابطہ کرنا پڑتا ہے لیکن اب  ائیر سیوا کے ذریعہ شکایات کا تدارک ایک ہی جگہ سے کیا جاسکتا ہے ۔ کیونکہ اب فضائی مسافر  اپنی کوئی بھی شکایت اس موبائل ایپ یا ویب پورٹل پر درج کراسکتے ہیں ۔ اس  کے ساتھ ہی صارفین   اپنی شکایات کی نوعیت کے ساتھ ساتھ   آوازاور ویڈیو بھی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس پورٹل سے  شکایات کے تدارک کے نظا م  کو شفاف  ، جوابدہ  اور چوکس اور مستعد بنایا جاسکے گا جس کے لئے مطلوبہ ٹکنالوجی جا استعمال  کیا جائے گا۔اب صارفین  دستیاب حوالہ نمبر کے ذریعہ اپنی شکایات کے تدارک کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے ۔ واضح ہوکہ مسائل کے تدارک کے لئے   وقت کا بھی تعین کردیا گیا ہے ۔   اس پورٹل پر کنٹرول روم کے ذریعہ مسلسل نظر رکھی جاتی ہے  تاکہ بروقت اور موثر تدارک کو یقینی بنایا جاسکے ۔  اگر کسی شکایت پر توجہ نہ دی گئی ہو یا اس کا تدارک نہ کیا گیا ہوتو نوڈل افسر کو ایک میسیج  بھیجا جاتا ہے  ۔  اس کے ساتھ ہی صارفین کے تجربات میں بہتری کے لئے  مجموعی تجربات   اور اس کی تشفی اور اطمینان کے لئے   صارفین کے تبصرے اور مشورے  ضروری ہوتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More