29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بالٹک خطے میں ہندوستان کی رسائی بڑھانے کے لیے نائب صدر جمہوریہ تین ملکوں کے دورے پر روانہ جناب وینکیا نائیڈو لیتھوانیا ، لیٹویا اور ایسٹونیا میں اعلی سطحی میٹنگیں کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، بالٹک خطے میں ہندوستان کی رسائی بڑھانے کی غرض سے نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو آج تین ملکوں لیتھوانیا ، لیٹویا اور ایسٹونیا کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ ان کے دورے سے ان تینوں ملکوں کے ساتھ ہندوستان کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور نیز عوامی رابطے اور تجارت کے مواقع کو فروغ دینے میں مدد ملنے کی توقع ہے ۔

جناب نائیڈو اپنے دورے کا آغاز 17 اگست کو لیتھوانیا سے کریں گے اور لیتھوانیا کے صدر مسٹر گیٹانسا نوسیڈا سے پہلے  اکیلے میں ملاقات کریں گے پھر ان کے ساتھ وفود سطح کی بات چیت کریں گے۔ بعد ازاں دونوں لیڈران پریس بیان دینے سے پہلے مفاہمتی عرضدات پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کریں گے۔ جناب نائیڈو لیتھوانیا کے صدر کی جانب سے ریاستی ضیافت میں شرکت کریں گے۔

18 اگست کو نائب صدر جمہوریہ کونس کے میئر جناب وسوالڈاس میتیجو سائٹس سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد کونس یونیورسٹی آف ٹکنالوجی کے سناتاکا گھاٹی جائیں گے۔ نائب صدر جمہوریہ اور ہندوستانی وفد کے اراکین  کو ادارے کی سرگرمیوں سے روشناس کرایا جائے گا۔ اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ ‘کرونواس ہائیڈرو پاور پلانٹ’ پر منعقدہ ایک پریزنٹیشن میں شرکت کریں گے۔

بعد ازاں شام میں جناب نائیڈو ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔

اگلے دن نائب صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم مسٹر سولیئس اسکورنیلس  سے ملاقات کریں گے اور پھر دونوں رہنما ہند-لیتھوانیا بزنس فورم میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ جناب نائیڈو ان لوگوں کی میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے جنھوں نے لیتھوانیا کی جنگ آزادی میں اپنی جان کی قربانی دی۔

دیگر اہم مصروفیات میں لیٹویا کی دارالحکومت ریگا روانہ ہونے سے پہلےسیماس (لیتھوانیا کی پارلیمنٹ)  کے اسپیکر مسٹر وکتورس پرانکیٹیس  سےان کی ملاقات شامل ہے۔

ریگا آمد پر  نائب صدر جمہوریہ ہندوستانی لوگوں کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ  سے خطاب کریں گے اور لیٹویا میں مقیم ہندوستانیوں سے ملاقات کریں گے۔

20 اگست کو جمہوریۂ لیٹویا کے صدر مسٹر ایگلس لیویٹس  کے ہمراہ نائب صدر جمہوریہ تحریک آزادی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور پھر لیٹویا کے نیشنل ہسٹری میوزیم کا دورہ کریں  گے اور ‘لیٹویا کی صدی’ کے موضوع پر نمائش کو دیکھنے کے لیے جائیں گے۔

نائب صدر جمہوریہ لیٹویا کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے اور مفاہمتی عرضداشت پر ہونے والے دستخط کا مشاہدہ کریں گے۔ جناب نائیڈو سائیما کی کارگزار اسپیکر محترمہ اینیس لیبینا-اگنیر سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد ریگا  قلعہ جائیں گے اور وفود کی سطح پر جمہوریۂ لیٹویا کے صدر مسٹر ایگلس لیویٹس  سے مذاکرات کریں گے۔

شام میں جناب نائیڈو جمہوریۂ لیٹویا کے صدر  اور ان کے وفد کے ہمراہ  ہند-لیٹویا بزنس فورم میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ نائب صدر جمہوریہ اپنے دورے کے آخری مرحلے میں ایسٹونیا  کی دارالحکومت تالین روانہ ہونے سے قبل لیٹویا کی نیشنل لائبریری میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے۔

21 اگست کو نائب صدر جمہوریہ کو صدارتی محل میں ایک رسمی استقبالیہ دیا جائے گا۔ وہ جمہوریۂ ایستونیا  کی صدر محترمہ کیرستی کالجولائید سے اکیلے میں ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں جناب نائیڈو جمہوریہ ٔ ایستونیا کے وزیر اعظم مسٹر جوری راتاس  سے مذاکرات کریں گے  اور ایستونیا کی صدر محترمہ کیرستی کالجولائید کی جانب سے دیے گئے ظہرانہ میں شرکت کریں گے۔ وہ پارلیمنٹ (ریگیکوگو) کے صدر مسٹر ہین پولواس سے بھی ملاقات کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ ایستونیا کی وزارت خارجہ میں منعقدہ مشن کے سربراہوں / سفیروں سے ایک سیمینار سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد ہند-ایستونیا بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں جناب نائیڈو  دہلی روانہ ہونے سے قبل ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ کے  دورے میں فروغ انسانی وسائل ، مواصلات اور الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب سنجے شامراؤ دھوترے، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان محترمہ رانی نارہ، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان جناب مانس رنجن بھوئیاں، لوک سبھا رکن پارلیمان جناب رمیش بیدھوری اور حکومت ہند کے اعلی افسران سمیت ایک اعلی سطحی وفد ان کے ہمراہ ہوگا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More