40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای پی ایف او پے رول ڈاٹا:اندراج کی شرحوں میں اضافہ، اپریل 2020 کے تقریباً ایک لاکھ کے مقابلے مئی 2020 میں 3.18 لاکھ نئے صارفین کا اندراج

Urdu News

ای پی ایف او کے ذریعے 20جولائی 2020 کو شائع عارضی پے رول ڈاٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ مئی 2020  میں زیادہ تر صنعتی درجہ بندی کیلئے خالص نئےاندراج کاکام جاری ہے۔ مئی2020 کے دوران صارفین بیس میں اضافہ ہوا ہے اور 3.18 لاکھ نئے صارفین رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو ماہ در ماہ کی بنیاد پر 218 فیصد کی قابل ذکر اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے باوجود اپریل 2020 میں ای پی ایف او کی سماجی تحفظ کی اسکیموں میں تقریباً ایک لاکھ خالص نئے صارفین جوڑے گئے تھے۔ شائع ڈاٹا میں ویسے سبھی نئے اراکین شامل ہیں جو مہینے کے دوران شامل ہوئے ہیں اور جن کا تعاون حاصل ہوچکا ہے۔ صارفین بیس میں اضافہ نئے صارفین کے شامل ہونے، اس سے باہر ہونے والوں کی تعداد نیز باہر ہوچکے اراکین کے ذریعے بڑی تعداد میں دوبارہ شامل ہونے کے سبب  ہوا ہے۔ شامل ہونے والے نئے صارفین کی تعداد میں66فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو اپریل کے 1.67 لاکھ کے مقابلے میں مئی 2020 میں 2.79 لاکھ تھی۔ مزید برآں ای پی ایف او صارفین بیس سے باہر ہونے والے کی تعداد میں تقریباً 20فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جو اپریل کے 2.97 لاکھ کے مقابلے میں مئی 2020 میں 2.36 لاکھ کی تعداد تھی۔

ایسے اراکین کی تعداد جو پہلے باہر ہوئے اور اس میں دوبارہ شامل ہوئے، ای پی ایف اوکے ذریعے احاطہ کیےگئے اسٹیبلشمنٹ کے اندر صارفین کے ذریعے نوکری بدلنے کو اجاگر کرتی ہے۔ اس میں بھی اپریل 2020 کے مقابلے میں مئی 2020 کے مہینے میں تقریباً 19 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے کیوں کہ زیادہ تر صارفین نے حتمی سیٹلمنٹ کا متبادل چننے کے بجائے فنڈ کو ٹرانسفر کرکے رکنیت قائم رکھنا پسند کیا۔ زمرہ وار صنعت کا تجزیہ واضح کرتا ہے کہ اپریل 2020 کے مہینے میں کووڈ-19 وبا کا بلڈنگ اور تعمیراتی سیکٹر ، ہوٹل، ٹرانسپورٹ، الیکٹریکل، میکنیکل یا جنرل انجینئرنگ مصنوعات، تعلیم اور کپڑے کے شعبوں پربرا اثر پڑا۔ ان میں سے زیادہ تر شعبوں نے اپریل 2020 کے دوران منفی اندراج رجسٹرڈ کیا تھا۔ماہرین خدمات صنعتی درجہ بندی، جس نے کووڈ-19 سے پہلے کی مدت کے دوران  ہر مہینے تقریباً چار لاکھ اراکین کو جوڑا تھا، اپریل 2020 کے دوران صرف لگ بھگ 80 ہزار اراکین کو ہی جوڑا۔ ماہرین خدمات زیادہ تر مین پاور ایجنسیوں، پرائیویٹ سیکوریٹی ایجنسیوں نیز چھوٹے ٹھیکیداروں پر مشتمل ہوتی ہیں۔

تعلیم کے شعبے کو چھوڑ کر جو اسکولوں اور کالجوں میں لاک ڈاؤن کے جاری رہنے کے سبب ابھی بھی متاثر ہیں، ان سبھی شعبوں نے مئی 2020  کے مہینے میں مثبت اضافہ درج کیا ہے۔ ماہرین خدمات نے مئی 2020 میں تقریباً 1.8 لاکھ خالص نئے صارفین کو جوڑکر 125فیصد کی ماہ در ماہ بڑھوتری درج کی ہے۔

ای پی ایف او کے ساتھ رجسٹرڈ نئے اسٹیبلشمنٹ نے بھی مئی 2020 میں 8367 نئے اسٹیبلشمنٹ کے اندراج کے ساتھ تقریباً 72فیصد کا اضافہ درج کرایا جبکہ اپریل 2020 میں 4853 اسٹیبلشمنٹ نے اندراج کرایا تھا۔ اسی طرح پہلی ای سی آر فائل کرنے والے اسٹیبلشمنٹ کے لحاظ سے پے رول ڈاٹا نے اپریل 2020 کےمقابلے میں مئی 2020 میں تقریباً 98فیصد کااضافہ درج کرایا۔

ای پی ایف او ہندوستان میں منظم – غیرمنظم سیکٹر میں ورکروں کی سماجی تحفظ فنڈز کا بندوبست کرتاہے اور اس کے 6 کروڑ سے زیادہ سرگرم اراکین ہیں۔ پے رول ڈاٹا عارضی ہوتا ہے کیوں کہ ملازمین کا اپڈیشن ایک مسلسل جاری عمل ہے اور بعد کے مہینوں میں اس کو جدیدتر بنانے کا عمل ہوتا رہتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More