33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی شہری ہاؤسنگ فنڈ کے قیام کو کابینہ کی منظوری

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے 60 ہزار کروڑ روپئے کے قومی شہری ہاؤسنگ فنڈ (این یو ایچ ایف ) کے قیام کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ یہ فنڈ بلڈنگ میٹریلز اینڈ ٹیکنالوجی پروموشن کونسل (بی ایم ٹی پی سی ) میں واقع ہوگا۔  بی ایم ٹی پی سی  ایک خود مختار ادارہ ہے جو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے تحت سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہے۔

وزارت نے اب تک پردھان منتری آواس یوجنا (شہری )کے تحت 39.4 لاکھ مکانات کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا رد عمل بھی بہت اچھا ہے اور ہرماہ تقریباً  2 سے 3 لاکھ مکانات کی تعمیر کو منظوری دی جا رہی ہے۔ 17 لاکھ سے زیادہ مکانوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے اور تقریباً 5 لاکھ مکانوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ۔  کریڈٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم (سی ایل ایس ایس )، جس میں پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت اہل مستفدین کو بینکوں ؍ ایچ ایف سی کے ذریعے، ای ڈبلیو ایس ؍ ایل آئی جی ؍ ایم آئی جی  مستفدین کو مکانوں کی تعمیر کے لئے رقم منظور  کی جاتی ہے، کی کارکردگی  میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ اس اسکیم کے تحت گذشتہ آٹھ مہینوں میں تقریباً 87 ہزار  ہاؤسنگ لون منظور کئے گئے ہیں اور 40 ہزار سے زیادہ درخواستیں منظوری کے لئے زیر غور ہیں ۔ اس کا مقصد تقریباً 1.2 کروڑ مکانوں کی کمی کو دور کرنا اور 2022 تک سب کو مکان دستیاب کرانا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2022 میں ملک کی آزادی کے 75 سال پورے ہوں گے۔

این یو ایچ ایف آئندہ چار برسوں کے اندر مطلوبہ فنڈ اکٹھا کرے گا تاکہ بینی فیشیری  لنکڈ کنسٹرکشن  (بی ایل سی )، ایفارڈیبل ہاؤسنگ ان پارٹنر شپ (اے ایچ پی )ان سیٹو سلم  ری ڈیولپمنٹ (آئی ایس ایس آر ) اور کریڈٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم (سی ایل ایس ایس ) جیسی مختلف  اسکیموں  کے تحت مرکزی امداد کی دستیابی  کے عمل میں پائیداری  آ سکے اور شہری علاقے میں مکانوں کی کمی  تیزی کے ساتھ دور ہو سکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More