37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آر کے سنگھ نے ‘بین الاقوامی آر اینڈ ڈی کنکلیو’- ہندوستان کے شعبۂ توانائی میں آر اینڈ ڈی

Urdu News

نئی دہلی، توانائی اور جدید و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج )جناب آر کے سنگھ نے ‘بین الاقوامی آر اینڈ ڈی کنکلیو’کا افتتاح کیا۔ ہندوستان کے شعبۂ توانائی میں آر اینڈ ڈی کے ابھرتے ہوئے مواقع اور چیلنجز سے متعلق اس دو روزہ کانفرنس کا انعقاد آج یہاں سینٹرل الیکٹری سٹی  اتھارٹی (سی ای اے )نے کیا۔

اپنی افتتاحی تقریر میں توانائی کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کے درمیان تال میل قائم کرنے کے لئے جناب سنگھ نے سی ای اے میں آر اینڈ ڈی کے لئے وقف ایک محکمے کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور اس کانفرنس سے نکل کر سامنے آنے والے تصورات کے نفاذ کے لئے متعلقہ محکموں کو کوششیں کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کے دوران پیش کئے جانے والے ان تحقیقی مقالوں جو کہ نہایت عمدہ ہوں ، پر انعام دیا جانا چاہئے تاکہ نظام کو بہتر بنانے کے لئے اپنے طور پر کوشش کرنے والے محققین کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی زمرے کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس یو)کو چاہئے کہ وہ ایسا ماحول بنائیں جس سے نوجوان افسروں کی نئے تصورات  کے ساتھ سامنے آنے کی حوصلہ افزائی ہو اور ان کے اندر تلاش و جستجو کا ذوق پیدا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی اور نظام کو بہتر بنانے کا واحد راستہ سوال پوچھنا ہے۔ یہی وہ جذبہ ہے جس کا مجھے اپنے نظام میں انتظار ہے۔ دیسی تحقیق  و ترقی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی ہر چیز کو کمتر سمجھنے کی عادت سے باہر آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ہمارے انجینئر مسائل کا  جوحل دریافت کریں وہ زیادہ بہتر ہو ۔ وزیر موصوف نے اس کانفرنس کے انعقاد کے لئے سی ای اے کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس اقدام کو ادارہ جاتی شکل دی جائے گی اور اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد ہر سال کیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے توانائی کے سیکریٹری جناب اے کے بھلہ نے کہا کہ اس کانفرنس میں اس بات پر غور و فکر کیا جانا چاہئے کہ بجلی کے حصول ، اس کے استعمال اور بل کی ادائیگی سمیت توانائی کے شعبے سے متعلق پورے نظام کو کیسے صارف دوست اور ہندوستان میں زندگی گذارنے کے عمل کو  مزید آسان بنایا جا سکے۔جناب بھلہ نے محققین سے کہا کہ وہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی پر مبنی نظا م نیزدیہی علاقوں کے لئے کم قیمت  والے عمدہ بجلی میٹروں کی تیاری پر توجہ مرکوز کریں  ۔اس کام کے لئے انہوں نے آئی آئی ٹی جیسے اداروں میں تحقیقی کاموں کو منتقل کر کے ملک میں موجود بے پناہ صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس کانفرنس کیلئے   تقریباً 100 مقالے پیش کئے گئے تھے جن میں سے کانفرنس کے دوران پڑھے جانے کے لئے 45 مقالوں کا انتخاب کیا گیا جن میں جرمنی اور جاپان کےمحققین کے  مقالے بھی شامل ہیں۔ اس کانفرنس کے مختلف اجلاس میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار ، پانی سے بجلی کی پیداوار، قابلِ تجدید توانائی ، ٹرانسمیشن ، گرڈ آپریشن ، تقسیم ، ٹریڈنگ،مارکیٹنگ اور ٹیرف سے متعلق سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی جائےگی۔

اس موقع پر   جو دیگر معززین موجود تھے ان میں  سی ای اے ،کے چیئر پرسن جناب روندر کمار ورما ، وزارت کے سینئر افسران اور  دنیا بھر کے مندوبین شامل ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More