40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت شمال مشرق کے ساتھ ثقافتی یکجہتی کے ذریعے گجرات کے مادھو پور میلہ میں چار روزہ تقریبات : ڈاکٹر مہیش شرما

Urdu News

نئی دہلی۔ ایک اہم اقدام کے تحت گجرات کا مشہور مادھو پور میلہ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پہلی بار شمال مشرق کے ساتھ ثقافتی یکجہتی دیکھی جائے گی۔ اس میں بنیادوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ آج نئی دلی میں میڈیا سے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ثقافت کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا کہ ثقافت کی وزارت 25 سے 28 مارچ 2018 تک مادھو پور میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ میلہ گجرات کے پور بندر ضلع میں بہت شاندار طریقے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا کہ اس ثقافتی یکجہتی کا مقصد ملک کے مختلف حصوں  بالخصوص شمال مشرق کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ ایسا وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اعلان کردہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت کیا جا رہا ہے۔

گجرات کا مادھو پور میلہ کا تعلق اروناچل پردیش کے جیسے قبیلے سے ہے۔ مشمی قبیلہ کا خاندانی تعلق بھشمک راجا سے ملتا ہے اور ان کے ذریعے ان کی بیٹی رکمنی اور بھگوان کرشن سے جا ملتا ہے۔ پہلی بار اس میلہ میں غیر معمولی سفر جیسے رکمنی نے اروناچل پردیش سے گجرات تک بھگوان کرشن کے ساتھ کیا تھا کا جشن منایا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More