25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حیدرآباد میں منعقدہ ‘‘پردھان منتری مدرا یوجنا’’ کے فروغ کیمپ میں جناب مختارعباس نقوی کا خطاب

Shri Mukhtar Abbas Naqvi addresses “Pradhanmantri Mudra Yojna” promotion camp in Hyderabad
Urdu News

نئی دہلی : اقلیتی امورکے وزیرجناب مختارعباس نقوی نےکہاہے کہ حکومت نے  8اپریل ، 2015کو شروع کی   گئی‘‘  مدرایوجنا’’ کے تحت تقریبا ً 9.13 کروڑروپے کے بقدرکے  قرضوں کومنظوری  دی ہے ۔ عوام الناس  ، تاجرو ں ، صنعتوں کے نمائندگان اور سماجی شعبے کے افراد سے  آج حیدرآباد میں منعقدہ  ‘‘پردھان منتری مدرایوجنا  ’’فروغ کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے ،  جناب نقوی نے کہاکہ مدرایوجناسے مستفیض ہونے والوں میں تقریبا76فیصد تعداد خواتین کی ہے ۔55فیصد سے زائد مستفیدین کا تعلق درج فہرست ذاتوں /درج فہرست قبیلوں /دیگرپسماندہ طبقات اور اقلیتوں سے ہے ۔

          جناب نقوی نے کہاکہ آج  دنیا کا تقریباًہرملک اس امرکو تسلیم کرچکاہے کہ بھارت  ایک ابھرتی ہوئی  اقتصادی قوت ہے ۔آج ، بھارت دنیا بھر میں سرمایہ کاری کے لئے   محفوظ  اور مضبوط  ترین ممالک میں سے ایک ہے ۔ جناب نقوی نے کہاکہ گذشتہ تین برسوں کے دوران ، این ڈی اے حکومت نے بھارت کی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے  زبردست اقدامات کئے ہیں ۔ گذشتہ تین برسوں کے دوران ترقی کی شرح ترقی 7 فیصد سے زائد رہی ہے ۔

          جناب نقوی نے کہا کہ ‘‘نوٹ بندی’’ کے مثبت نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں ۔ براہ راست منافع منتقلی سے شفافیت آئی ہے ، کیونکہ اب ضرورت مندوں  کا پیسہ براہ راست  ان کے  بینک کھاتے میں پہنچ جاتاہے ۔

          جناب نقوی نے  ‘‘مدرا یوجنا’’اور دیگرمختلف اسکیموں، مثلاً‘‘اسٹارٹ اپ  انڈیا ’’، ‘‘اسینڈاپ انڈیا’’،کے وضاحت بھی  کی ۔ ‘‘مدرا ’’اسکیم کے تحت ، مختلف زمروں  کے مستحقین کو   ‘‘شیشو زمرے ’’میں 50ہزارروپے تک قرض کی فراہمی ، ‘‘کشورزمرے ’’کے تحت 50ہزارسے لے کر5لاکھ روپے تک کے قرض کی فراہمی ‘‘ترون زمرے ’’ کے تحت ،5لاکھ سے 10لاکھ روپے تک قرض کی فراہمی کے متعلق  بھی بتایا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More