31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیرتوانائی پیوش گوئل نے‘‘ سیوا’’ ایپ لانچ کیا

Shri Piyush Goyal launches ‘SEVA’ App
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی ، توانائی، کوئلہ،جدید و قابل تجدید توانائی اور کانکنی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پیوش گوئل نے آج یہاں سَرل ایندھن وِترن ایپلی کیشن(ایس ای وی اے-سیوا)لانچ کیا۔ اسے کول انڈیا لمیٹیڈ(سی آئی ایل)نے توانائی کےشعبے کے صارفین کیلئے تیار کیا ہے۔ سیوا ڈیجیٹل انڈیامہم کا ایک جزہے، جس کا مقصد کوئلے کی روانگی میں صارفین کوجوڑنے کےساتھ ساتھ شفافیت اور جوابدہی لانا ہے۔

حاضرین سے خطا ب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ یہ ایپ اورحکومت ہند کی مختلف وزارتوں کے ایسے ہی دیگرایپ وزیراعظم ہند جناب نریندر مودی کےآسان، مؤثر، سستی اور شفاف حکمرانی کے تصورسے ہم آہنگ ہیں۔جناب گوئل نے مزید بتایا کہ سبھی شہریوں کے فائدے کیلئے توانائی، کوئلہ، شمال مشرقی خطے کی ترقی اور کانکنی کی وزارتوں سے متعلق سبھی موبائل ایپس کے لنکس متعلقہ موبائل نمبر پر بھیجے جائیں گے، جس سے ٹال فِری نمبر 18002003004پر مِسڈ کال دی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ حکومت وسیع تر عوامی مفاد کیلئے اطلاعات کی اشاعت کا یقین رکھتی ہےاور ایم-حکمرانی اس ہدف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔ عوام کو مرکز توجہ میں رکھ کر بنائے گئے یہ موبائل ایپس شہریوں کو بااختیار بنائیں گے اور اپنے فیصلوں کے تئیں وسیع شفافیت سے توسط سے حکومت کو جوابدہ بنائیں گے۔

سیوا ایپ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ایک عام تصور ہے کہ کوئلے کے ڈِسپیچ سے متعلق ایپ عام لوگوں کیلئے اہمیت کی چیز نہں ہوگا۔ جناب گوئل نے کہا کہ اس تصورکےبرعکس ا س ایپ کے استعمال کےذریعے عام آدمی اس لائق ہو سکیں گے کہ وہ کول لنکج کے الاٹمنٹ کیلئے حکومت کوجوابدہ ٹھہراسکیں، وہ بجلی کی تیاری کیلئے کوئلے کے استعمال میں ہونےوالے کسی طرح کے گھپلے یاا س کے نامناسب استعمال پر بھی قدغن لگا سکیں گے۔اس کا نتیجہ کول لنکجز کوحقیقت میں تبدیل کرنےکی شکل میں برآمدہوگااوربالآخر ملک میں بجی کی قیمتوں میں کمی کے طورپر سامنے آئےگا۔ وزیرموصوف نے مزید کہاکہ مستقبل قریب میں توانائی سے غیر متعلق کانوں کو بھی اس ایپ میں جوڑا جائے گا۔

اس سے قبل یہ بتایا گیا کہ سیواڈیش بورڈ ڈسپیچ کئے گئے کوئلے کی مقدارکاخلاصہ بتلانے کےساتھ ساتھ مخصوص دن، مہینہ اور تازہ ترین سالانہ اپڈیٹس کی جانکاری بھی دیتا ہے۔ یہ ریک کے نقل و حمل سے متعلق اطلاعات بھی دستیاب کراتا ہے، جس میں ریک کی تازہ ترین صورتحال، الاٹمنٹ اور لوڈنگ کی صورتحال شامل ہے۔ا س سے صارفین کونقل وحمل سے متعلق پیشگی منصوبہ بندی کرنے میں بھی مدد ملے گی۔مزید براں اس ایپ کے پس پشت ایک ایسی ٹیم بھی کام کر رہی ہے، جو صارفین کی مخصوص شکایات کی صورتحال پر نظر رکھے گی اور ایپ پر ملنے والے رد عمل (فیڈ بیک) پر بھی کارروائی کرے گی۔اگرچہ سیوا ڈیش بورڈپردی گئی زیادہ تر معلومات تک رسائی عام ہے۔ تاہم کچھ مخصوص ڈاٹا تک رسائی کیلئے پاسورڈ کی ضرورت پڑے گی۔ صارف دوست یہ موبائل ایپ 118 پاورپلانٹوں کو کئے جانے والے کوئلے کے ڈسپیچ پر نظر رکھتا ہے۔

اس موقع پر جو دیگر معززشخصیات موجود تھیں ان میں کوئلہ سکریٹری جناب سشیل کمار، ایڈیشنل کوئلہ سکریٹری جناب سریش کمار، سی آئی ایل کے چیئرمین جناب سوتِرتھابھٹاچاریہ اوروزارت اور اس کے تحت آنے والی پی ایس یوکے دیگر سینئرافسران شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More